احساس

ستمگر سے ماخوذ احساس وشمہ خان وشمہ

وہ باغچے میں بیٹھی پرندوں کو دانہ ڈال کر دیکھ رہی تھی۔
میں قریب جا کر بیٹھ گیا ۔سلام دعا کے بعد خاموشی کا سلسلہ؟؟؟
اس کے چہرےپر ہمیشہ مجھے سکون نظر آیا سردی کی شام سا کبھی دور کسی پر سکون جھیل سا ۔
میرے دل میں ایک سوال آیا تو پوچھ لیا۔
لڑکی کے لئےعزت ذیادہ اہم ہوتی یا محبت؟؟
اس نے مخصوص انداز میں مسکرا کر دیکھا۔اور دھیمے لہجے میں بولنا شروع ہوئی
وہ بولتی بہت مدھم آواز میں مگر اس کے لفظ بڑے با رعب ہوتے سیدھا دل ودماغ پر اثر کرتے۔
اس نے الٹا سوال کیا آپ کے نزدیک لڑکی کو زیادہ کس چیز کی ضرورت یا چاہ ہوتی
میں نے کہا۔بے شک لڑکی کو عزت بہت عزیز ہوتی
مگر میرے خیال سے لڑکی کو ہمیشہ احساس اور احساس کرنے والے کی چاہت رہتی۔۔۔
جانتے ہیں احساس کیا ہوتا؟
احساس محبت اور عزت سے بہت بلند جذبہ
لڑکی محبت کرنے والے سے بھی ڈر جاتی بھاگ جاتی اس کی حد سے بھی

‏محبت کرنے والا محبت بے تہاشا کرے مگر عزت نہیں تو لڑکی اس سے دور ہو جاتی
اور عزت کرنے والا عزت کرے مگر محبت نہ ہو تو بھی رشتہ مشینی سا ہو جاتا۔
مگر جہاں احساس ہو
وہ محبت نہ بھی کرتا ہو تو بھی بہت نرم سا جذبہ پیدا ہو جاتا جس کی جڑیں بہت مضبوط اور گہری ہوتی ہیں
‏اور عزت نہ کرتا ہو احساس ہو تو بھی رویے کا کھردرا پن اثر ختم کر دیتا
عورت بہت مضبوط ہوتی مگر اسے احساس کرنے والے کی ہمیشہ ضرورت رہتی
چاہے وہ اس کے ساتھ ایک چھت تلے رہتا ہو یا دور سات سمندر پار
یہ احساس کا جذبہ محبت اور عزت سے بڑھ کر ہوتا۔
اگر عزت محبت اور احساس کا چشمہ ایک ہی ہو
‏عورت ولی پیدا کرتی ۔
عورت ایسا شجر ہے جس کی عزت اور محبت سے آبیاری کی جاے تو گھنی چھاوں دیتا اور احساس سے سینچا جاے تو میٹھے پھل ہی پھل ۔۔۔
 

 وشمہ خان وشمہ
About the Author: وشمہ خان وشمہ Read More Articles by وشمہ خان وشمہ: 333 Articles with 521049 views I am honest loyal.. View More