|
|
عام طور پر انسان کی زيادہ تر بیماریوں کا سبب اس کی
اپنی غیر صحت مندانہ کھانے پینے کی عادات ہوتی ہیں۔ جس کی وجہ سے وہ بڑی
بڑی بیماریوں کا شکار ہو جاتا ہے۔ مگر اب میڈيکل سائنسز اس بات پر تحقیق کر
رہی ہے کہ بیماریوں کا شکار ہونے سے بہتر ہے کہ ان میں مبتلا ہونے سے قبل
ہی ایسے اقدامات کر لیے جائيں جن سے ان بیماریوں کا شکار ہونے سے بچا جا
سکے- |
|
دوپہر کے کھانے میں
باریک کٹی ہوئی پیاز کھانے کے فوائد |
عام طور پر ہمارے مشرقی معاشرے میں دوپہر کے کھانے کے
ساتھ لوگ خاص طور پر باریک کٹی ہوئی پیاز کو بہت شوق سے کھاتے ہیں ان میں
سے زيادہ تر لوگ ایسا صرف عادت کے طور پر اور ذائقے کے لیے کھاتے ہیں- مگر
اب ماہرین نے اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ دوپہر کے وقت میں کھانے کے ساتھ
باریک کٹا ہوا پیاز صحت کے لیے کس طرح مفید ہو سکتا ہے- |
|
کھانے کے ساتھ پیاز کھانے کے صحت پر اثرات
|
یہاں یہ امر قابل توجہ ہے کہ یہ پیاز اگر دوپہر کے کھانے کے ساتھ استعمال
کیا جائے تو صحت کے لیے مفید ہوتا ہے لیکن ماہرین رات کے وقت اس کو کھانے
کا مشورہ نہیں دیتے ہیں- کیوں کہ ان کا ماننا ہے کہ رات کے وقت پیاز کا
استعمال منہ میں بدبو کا سبب بن سکتا ہے اس وجہ سے اس کا استعمال رات کے
وقت کرنے سے احتیاط کرنی چاہیے تاہم دوپہر کے کھانے کے ساتھ اس کا استعمال
صحت کے لیے ان حوالوں سے مفید ثابت ہو سکتا ہے- |
|
|
|
1: پیٹ کے کیڑوں کا
خاتمہ |
پیاز ایک بہترین اینٹی آکسیڈنٹ ہوتا ہے اور اس کا
استعمال دوپہر کے کھانے میں کچی حالت میں کرنے سے نہ صرف انسان کے پیٹ میں
موجود کیڑوں کے لیے مہلک ہوتا ہے بلکہ اس سے پیٹ کی کیڑوں کا خاتمہ ہوتا ہے
اور انسان کی صحت مند نشونما میں مدد ملتی ہے- |
|
2: دل اور معدے کے لیے
مفید |
کچے پیاز کا استعمال ہاضمے کے عمل کو تیز کرتا ہے خاص
طور پر چکنائی کے ہاضمے میں مدد ملتی ہے اور اس میں بڑی مقدار میں سلفائڈ
موجود ہوتا ہے جو کہ خون میں کولیسٹرول کا لیول بھی کنٹرول ہوتا ہے جس کی
وجہ سے دل کے امراض اور فالج کا خطرہ کم ہوتا ہے- |
|
3: ہیضے کی بیماری سے
تحفظ |
ہیضے کی بیماری جو خطرناک بیکٹیریا کے سبب
ہوتی ہے عام طور پر برسات کے بعد یہ بیماری پانی کے ذریعے اور کھانے پینے
کی اشیا کے جسم میں داخل ہو سکتا ہے مگر کچے پیاز کے اندر یہ تاثیر موجود
ہوتی ہے کہ یہ ایسے خطرناک بیکٹیریا کا خاتمہ کر کے ہیضے کے خطرے سے بچاتا
ہے- |
|
|
|
4: ذیابیطس کے
مریضوں کے لیے مفید |
عام طور پر کھانے کے ساتھ خون کے شوگر لیول میں
قدرتی طور پر اضافہ ہو جاتا ہے ایسی صورت میں کھانے کے ساتھ کچے پیاز کا
استعمال خون میں شوگر لیول کو قدرتی طور پر کنٹرول کر کے اس کو خطرناک حد
تک بڑھنے سے روکتا ہے- |
|
5: سانس کی
بیماریوں کے لیے |
پیاز میں قدرتی طور پر پھیپھڑوں کی صفائی کی
صلاحیت ہوتی ہے اس وجہ سے کھانے کے ساتھ کچے پیاز کا استعمال قدرتی طور پر
پھیپھڑوں کو صاف کرتا ہے جس سے کھانسی میں نہ صرف آرام دیتا ہے بلکہ دمے کے
مریضوں کو بھی سانس لینے میں آسانی فراہم کرتا ہے- |
|
پیاز کے
استعمال میں احتیاط |
ان تمام فائدوں کے ساتھ جس طرح ہر چیز کے
استعمال میں اعتدال ضروری ہوتی ہے اسی طرح پیاز کے استعمال میں بھی احتیاط
ضروری ہوتی ہے اس کا حد سے زيادہ استعمال صحت کے لیے کچھ مسائل کا بھی سبب
ہو سکتا ہے جس میں جسم میں گیس، اپھارہ اور معدے میں تیزابیت کا سبب بن
سکتا ہے- اس کے علاوہ وہ لوگ جو خون پتلا کرنے والی ادویات کو استعمال کرتے
ہیں ان کو بھی پیاز کے استعمال میں احتیاط کرنی چاہیے کیوں کہ اس سے ان
ادویات کے کام کرنے کی صلاحیت متاثر ہو سکتی ہے- |
|