امیروں نے غریبوں کے گول گپوں کو بھی مذاق بنا دیا، اداکارہ عائزہ خان کیوں تنقید کا نشانہ بن گئیں؟

image
 
ہمارے ملک میں برانڈ کی چمک دمک کا آغاز کب سے ہوا تھا اس کے بارے میں حتمی طور پر نہیں کہا جا سکتا ہے۔ ایک زمانے میں حسینہ معین کے ڈراموں کی اداکارائیں ٹی جیز نامی برانڈ کے کپڑے پہنتی تھیں جن کے ڈيزائن خواتین میں مقبولیت حاصل کرنے لگے تھے-
 
یا پھر اس سے قبل الکرم، گل احمد جیسی فیکٹریوں کے کپڑے بڑے برانڈ کے تصویر کیے جاتے تھے اس کے بعد معروف ڈیزائنرز نے شہرت پائی اور ان کے ڈيزائن کردہ لباس منفرد ہونے کے سبب اعلیٰ طبقے کے افراد میں توجہ حاصل کرنے لگے-
 
مہنگے برانڈ والوں کے شہرت حاصل کرنے کے طریقے
جب برانڈز کی دوڑ شروع ہوئی تو مختلف برانڈز کے درمیان مقابلے کی فضا بن گئی یہ مقابلہ اگر قیمت پر ہوتا تو اس کا فائدہ عوام کو ہوتا اور یہ سستا سامان بیچتے مگر یہ جنگ تو مہنگے بیچنے کی جنگ بن گئی تاکہ کم سے کم عوام ان کے بنائے کپڑے خرید سکے اور یہ صرف اور صرف امیر لوگوں کے لیے ہی مختص ہو جائيں-
 
ایسے ہی ایک ڈيزائنر علی ذیشان بھی ہیں جن کی وجہ شہرت دلہن کے عروسی ملبوسات بنانے کے حوالے سے ہے اور ان کے ڈیزائن کردہ ملبوسات لاکھوں روپے میں بکتے ہیں جن کو خریدنے کی طاقت صرف اعلیٰ طبقے کی دلہنوں یا امیر ماں باپ کی بیٹیوں کی ہی ہوتی ہے-
 
image
 
گزشتہ سال علی ذیشان نے اپنے ویڈنگ کلیکشن کے افتتاح کے موقع پر ایک ویڈيو بنائی تھی جس کا موضوع جہیز اور نمود نمائش قبول نہیں جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ کس طرح ماں باپ اپنی زندگی کی گاڑی اپنے کاندھوں پر چلا چلا کر اپنی بیٹی کا جہیز بناتے ہیں اور اس کے بعد اپنی بیٹی اور سارا سامان لڑکے والوں کے حوالے کر دیتے ہیں-
 
ان کی اس ویڈيو پر بھی عوام نے کافی تنقید کی تھی اور لوگوں کا کہنا تھا کہ اگر ان کو غریبوں کا اتنا احساس ہے تو اپنے بنائے عروسی لباس سستے بیچنے شروع کر دیں تاکہ غریب لوگ بھی خرید سکیں-
 
شبو شہزادی ویڈنگ کلیکشن
اس سال علی ذيشان نے اپنے ویڈنگ کلیکشن کا نام شبو شہزادی رکھا جو کہ انہوں نے معروف اداکارہ شبنم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے رکھا اور اس کے لیے انہوں نے شبنم کی ایک فلم کی گانے آئيے جناب عالی کو دوبارہ سے عائزہ خان سے ری میک کروایا ہے جس میں وہ اداکارہ شبنم کے انداز میں گول گپے بیچتی نظر آرہی ہیں-
 
علی ذیشان کی ماضی کی ویڈيو کی طرح یہ ویڈيو بھی اگرچہ سوشل میڈيا پر وائرل ہو رہی ہے مگر اس کے ساتھ ساتھ صارفین اس پر تنقید بھی کر رہے ہیں-
 
image
 
صارفین کی تنقید
اس ویڈيو کے حوالے سے کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ اتنے مہنگے کپڑوں کے برانڈ نے عوامی غذا گول گپوں کا انتخاب اپنی پروموشن ویڈیو میں کر کے غریبوں کا مذاق اڑایا ہے-
 
جبکہ دوسری طرف کچھ افراد کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ علی ذیشان کے اتنے مہنگے کپڑوں کے برانڈ اور ان گول کپوں کا آپس میں کیا تعلق ہے اور اس سے انہوں نے کیا بتانے کی کوشش کی ہے-
 
عائزہ خان کا نیا روپ
تاہم عائزہ خان کے اس منفرد انداز کو کچھ افراد نے کافی سراہا جبکہ کچھ افراد نے اس کو اوورایکٹنگ بھی قرار دیا تاہم برانڈ کے کپڑے بنانے والوں کی طرف سے علی ذیشان کی اس ویڈيو نے ایک نئی بھیڑ چال کا آغاز کر دیا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ ان کے مقابل اس کو کیسے دیکھتے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: