70 سال تک حکمرانی کرنے والی ملکہ الزبتھ کی 10 چیزیں جو دنیا کے کسی دوسرے حکمران کو نصیب نہیں ہوئیں

image
 
برطانیہ پر 7 دہائیوں تک راج کرنے والی آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم ایک بااختیار ترین خاتون تھیں اور طویل دور اقتدار میں ملکہ برطانیہ کو بے شمار اختیارات حاصل تھے اور ان سے کئی ایسے حقائق اور خاص چیزیں وابستہ تھیں جو ہمیں دنیا کے کسی دوسرے حکمران میں نظر نہیں آتیں- ان میں سے 10 آپ کو بتانے جارہے ہیں۔
 
1۔ 1953 میں تاجپوشی
ملکہ الزبتھ دوم کی تاج پوشی کی تقریب ویسٹ منسٹر ایبی میں منعقد ہوئی۔ یہ نہ صرف ٹیلی ویژن پر نشر ہونے والی پہلی تاجپوشی تھی بلکہ تقریباً 27 ملین لوگ اسے براہ راست دیکھنے کے لیے آتے تھے۔ 11 ملین لوگوں نے اس تقریب کا احوال ریڈیو پر سننے کا انتخاب کیا، اور 30 لاکھ لوگ بکنگھم پیلس جاتے ہوئے اپنی نئی ملکہ کا استقبال کرنے سڑکوں پر نکل آئے۔
image
 
2۔ ڈرائیونگ کی صلاحیت
سعودی عرب میں خواتین کے لیے ڈرائیونگ کی اجازت نہ ہونے کے باعث ولی عہد اس وقت کچھ حیران رہ گئے جب ڈرائیور کی سیٹ پر نہ صرف ایک خاتون بلکہ خود ملکہ الزبتھ موجود تھیں، سعودی ولی عہد کے مطابق ملکہ الزبتھ بہت اچھی گاڑی چلاتی تھیں۔
image
 
3۔ ڈرائیونگ لائسنس
ملکہ الزبتھ کی ڈرائیونگ کی بات کی جائے تو انہیں لائسنس کے بغیر گاڑی چلانے کا اختیار تھا اور وہ برطانیہ میں واحد شخصیت تھیں جنہیں عوامی سڑکوں پر بغیر لائسنس گاڑی چلانے کی اجازت تھی۔
image
 
4۔ کتوں کا شوق
ملکہ الزبتھ کو کتے پالنے کا بہت شوق تھا، انہوں نے اپنے پسندیدہ کتے کورگی کا ایک بڑا غول جمع کر رکھا تھا اور اب ان کے پیارے کتوں کی دیکھ بھال ان کے بیٹے شہزادہ اینڈریو اور ان کی سابقہ بیوی ڈچز آف یارک کریں گی۔
image
 
5۔ شاہی خاندان پر دستاویزی فلم
1968 میں ملکہ الزبتھ نے فیصلہ کیا کہ ایک فلم کے عملے کو شاہی خاندان کے نام سے ایک دستاویزی فلم بنانے کے لیے 2 ماہ سے زیادہ عرصے تک شاہی خاندان کی پیروی کرنے اور فلم بنانے کی اجازت دی جائے۔ دستاویزی فلم کا مقصد لوگوں کو شاہی خاندان کی زندگیوں میں شامل کرنا تھا اور یہ ظاہر کرنا تھا کہ شاہی خاندان آپ کے اوسط خاندان کی طرح ہی ہے، اس دستاویزی فلم کو 30 ملین سے زیادہ لوگوں نے دیکھا تاہم نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملکہ نے بعد میں اسے تمام پلیٹ فارمز سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔
image
 
6۔ 70 سال تک حکمرانی
سب سے طویل عرصے تک حکمران رہنے والی ملکہ نے برطانیہ میں 15 وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور ہر وزیراعظم نے اس سارے عرصے میں برطانیہ میں بادشاہت کو زندہ رکھنے اور شاہی روایات کی پاسداری کیلئے ملکہ الزبتھ کی مکمل طور پر پیروی کی۔
image
 
7۔ 1 ملین میل سے زیادہ کا سفر
ملکہ الزبتھ نے اپنے طویل دور میں 10 لاکھ 32 ہزار 513 میل کا سفر کیا اور 117 ممالک کا دورہ کیا۔ یہ زمین کے پورے فریم کے گرد 42 بار سفر کے برابر ہے۔
image
 
8۔ خیراتی اداروں کی حمایت
ملکہ خیراتی اداروں کی بھی سربراہ تھیں اور تاریخ میں کسی بھی دوسرے بادشاہ سے زیادہ خیراتی کام کرتی تھیں۔ انہوں نے برطانیہ میں 600 سے زیادہ خیراتی اداروں کی مدد کی اور ضرورت مندوں کی مدد کے لیے تقریباً 2 بلین ڈالر دیے۔
image
 
9۔ سالگرہ کی تقریبات
شاید آپ کو یہ معلوم نہ ہو لیکن ملکہ الزبتھ کی سالگرہ کا جشن 2 مختلف تاریخوں کو منایا جاتا تھا۔ وہ 21 اپریل 1926 کو پیدا ہوئیں اور یہ وہ تاریخ تھی جس دن شاہی خاندان نے ملکہ کے قریبی دوستوں کے ساتھ نجی انداز میں جشن منایا۔ دوسری طرف عوام کی جانب سے منائی جانے والی سرکاری سالگرہ جون کے دوسرے ہفتہ میں منائی جاتی تھی۔
image
 
10۔ آزادانہ طور پر گھومنا
1970 میں اپنے شوہر شہزادہ فلپ اور بیٹی شہزادی این کے ساتھ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے شاہی دورے کے دوران ملکہ الزبتھ نے لوگوں سے فاصلہ برقرار رکھنے کے بجائے آزادانہ طور پر ہجوم میں گھوم کر شاہی روایات کو بدل دیا اور یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ تھا جب ملکہ شاہی پروٹوکول کے برخلاف عوام سے ملیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: