جی بی میں مجالس سیرت

گلگت بلتستان کے علماء سے ایک گزارش ہے کہ ربیع الاول کے مہینے میں اپنی اپنی مساجد میں مجالس سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا انعقاد کریں.

ان مجالس میں سالوں سے رٹی رٹائی باتیں پیش کرنے کے بجائے 15، 20 موضوعات منتخب کرکے معروف اہل علم میں موضوعات تقسیم کردیے جائیں . لمبے چوڑے پروگرامات اور فضول قسم کی ہٹربونگ کی بجائے اپنی مسجد کے مقتدیوں اور اہل محلہ میں بھی منادی کرادی جائے کہ فلاں دن فلاں مولانا صاحب سیرت کے فلاں موضوع پر مختصر مقالہ/خطاب فرمائیں گے. منتظمین کوشش کریں کہ جن علماء کو بلایا جاتا ہے وہ تحریری مقالہ لکھ کر مہیا کریں.

اس طرح کی مجالس میں کسی قسم کا کوئی خرچہ نہیں. زیادہ سے زیادہ خطاب کے لیے آنے والے مولانا صاحب کو کھانا کھلانا ہوگا، جو کوئی بھی نمازی آسانی سے اہتمام کرسکتا ہے. یا امام مسجد خود کریں.
اگر امام مسجد باذوق آدمی ہو تو روزانہ سیرت کے کسی ایک موضوع پر بات کرسکتا ہے.

یقین جانیں! رسول اللہ سے محبت و عقیدت کا اس سے بہتر طریقہ کوئی نہیں.

یہ روایتی طریقہ انتہائی بے سود ہے کہ اچانک ایک پروگرام بڑے پیمانے پر منعقد کیا جائے اور دس بیس علماء کو دعوت خطاب دیا جائے اور وہ سب بغیر موضوعاتی تیاری کے، ہمیشہ کی طرح رٹی ہوئی چاند باتیں تکرار کیساتھ دہرائیں.

مولوی صاحبان کو سوچنا چاہیے کہ اب یہ انداز نہیں چلے گا.

اب، ٹو دہ پوائنٹ تحقیقی بات/ خطاب ہی پڑھے لکھے نوجوان طبقہ کو متوجہ کرسکے گا. موبائل کے اسکرین اور انگلیوں کے پوروں کے تحت سارا مواد پڑا ہوا ہے. ایسے میں بغیر محنت و تیاری کے کی جانے والی تقاریر پر نوجوان نسل ٹھٹھ ہی اڑائے گی.
احباب کیا کہتے ہیں؟
 

Amir jan haqqani
About the Author: Amir jan haqqani Read More Articles by Amir jan haqqani: 446 Articles with 433925 views Amir jan Haqqani, Lecturer Degree College Gilgit, columnist Daily k,2 and pamirtime, Daily Salam, Daily bang-sahar, Daily Mahasib.

EDITOR: Monthly
.. View More