|
|
دنیا میں اس وقت 195 تسلیم شدہ ممالک ہیں جن کے مذاہب،
رہن سہن، زبان اور تہذیب بھی الگ الگ ہیں اور ہر ملک کی اپنی اپنی الگ
شناخت ہے اور دلچسپ بات تو یہ ہے کہ ہر ملک کی اپنی اپنی کچھ الگ خصوصیات
بھی ہیں جن کی وجہ سے ان ممالک کو دنیا بھر میں جانا جاتا ہے۔ آج ہم نے
آپ کیلئے 10 ممالک کا انتخاب کیا ہے اور ہم آپ کو بتائیں گے ان 10 ممالک
کی سب سے الگ خصوصیات کیا ہیں۔ |
|
چین |
ایک اعشاریہ 43بلین نفوس پر مشتمل چین میں ہر سال کھانے
کیلئے لکڑی کے 126 ملین کانٹے تیار کئے جاتے ہیں۔ آپ نے اکثر فلموں میں
دیکھا ہوگا کہ چینی لوگ نوڈلز شوق سے کھاتے ہیں تو اس شوق کی تکمیل کیلئے
سالانہ کروڑوں کانٹے بنائے جاتے ہیں۔ |
|
|
بھارت |
دنیا میں آبادی کے لحاظ سے دوسرا سب سے بڑا ملک بھارت
اس وقت 137 بلین افراد کی آبادی رکھتا ہے اور 2500 سال پہلے بھارت نے ہی
گنے کو ریفائن کرکے دنیا میں مٹھاس بانٹنے کا آغاز کیا تھا۔ |
|
|
امریکا |
329 اعشاریہ ایک ملین آبادی والا امریکا اس وقت دنیا کا
طاقتور ترین ملک ہے۔ کبھی روس تو کبھی چین کے ساتھ پنجہ لڑانے والے امریکا
کا پرچم اپنے اندر ایک راز کھتا ہے۔50 ستاروں پر مشتمل یہ پرچم 1958 میں
ایک ہائی اسکول کے طالب علم نے کلاس پروجیکٹ کے لیے ڈیزائن کیا تھا جو بعد
میں امریکا کی شناخت بن گیا۔ |
|
|
انڈونیشیا |
دنیا کی آبادی میں 270 اعشاریہ 6 ملین کا حصہ
ڈالنے والا انڈونیشیا مشرقی ایشیا میں سب سے زیادہ جزیروں والا ملک ہے اور
دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس ملک میں کتنے جزائر ہیں اس حوالے سے مصدقہ طور پر
کوئی بھی نہیں جانتا۔ |
|
|
پاکستان |
اسلامی دنیا کے بااثر اور واحد ایٹمی پاکستان
کی آبادی 216 اعشاریہ 6 ملین نفوس پر مشتمل ہے اور مملکت خداداد میں بے
شمار خصوصیات ہیں- تاہم دنیا کے کے سب سے مقبول کھیل فٹ بال کیلئے 40 فیصد
فٹ بال پاکستان میں تیار کئے جاتے ہیں۔ |
|
|
برازیل |
211 ملین آبادی والے ملک برازیل میں کرہ ارض پر کسی بھی جگہ کے مقابلے
زیادہ غیر رابطہ شدہ لوگ ہیں جو تقریباً 100 کے قریب قبائل پر مشتمل ہیں۔
ان لوگوں کا باہر کی دنیا سے کوئی رابطہ نہیں ہوتا ان کی اپنی ہی ایک الگ
دنیا ہوتی ہے- |
|
|
نائیجیریا |
افریقی ملک نائیجیریا کے جنوب مغربی حصے میں یوروبا کے لوگ دنیا میں کہیں
بھی زیادہ جڑواں بچوں کو جنم دینے کے لیے مشہور ہیں، اب تک کی سب سے اچھی
وضاحت یہ ہے کہ یوروبا کے لوگ شکرقندی کی ایک قسم کھاتے ہیں جس میں بیضہ
دانی کا محرک ہونا ہے جس سے زیادہ انڈے نکل سکتے ہیں۔اس افریقی ملک کی
آبادی 201 ملین کے قریب ہے۔ |
|
|
جاپان |
126 اعشاریہ 9 ملین آبادی اور زلزلے کے شکار رنگ آف فائر کے ساتھ واقع
جاپان کی قوم دنیا کے 6اعشاریہ صفر شدت یا اس سے زیادہ کے زلزلوں کا 20
فیصد سالانہ تجربہ کرتی ہے جو بڑی تباہی کا سبب بن سکتے ہیں۔ |
|
|
مصر |
10 کروڑ سے زائد آبادی والا مصر قدیم تاریخ رکھتا ہے اور آج جو روٹی ہم کھاتے
ہیں اس کی ایجاد مصر میں 8000 قبل مسیح میں ہوئی۔ اس کی اولین مثالیں چپٹی اور
بے خمیری تھیں لیکن اب روٹی کو کئی طرح کے انداز میں بنایا جاتا ہے۔ |
|
|
فرانس |
ایفل ٹاور اور دیگر خوبصورت مقامات کی وجہ سے فرانس میں سالانہ 89 ملین کے
قریب سیاح آتے ہیں اور اس تعداد میں سیاحت کے لحاظ سے فرانس یورپ کا سب سے
بڑا ملک ہے۔ |
|