پیارے بچو! بارہ ربیع الاول ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی
پیدائش کا دن ہے- اس دن آقا دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اس
دنیا میں تشریف لائے- آپ کے آنے سے پورا دنیا روشن ہوگی-
بچو! جس طرح ہم اپنے دوستوں کی سالگرہ پر انھیں تحفے دیتے ہیں- اور ہمارے
دوستوں کے چہرے پر مسکان آجاتی ہے- اسی طرح ہمیں نبی نبی صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم کی پیدائش پرانھیں تحفه بھیجنا چاہیے-
اب آپ سوچ رہے ہوں گے ہم نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کیسے تحفہ بھیج
سکتے ہیں- وہ تو اس دنیا میں نہیں ہے-
پیارے بچو! ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو درود شریف کا تحفہ بھیج سکتے
ہیں- جس سے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سے بہت خوش ہوں گے- کہ ان
کے امتی نے ان کو تحفہ بھیجا ہے-
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا؛ "قیامت کے دن میرے نزدیک
ترین وہ لوگ ہونگےجو سب سے بڑھ کر مجھ پر درود بھیجتے تھے"-
پیارے بچو! ہمیں میں کثرت سے درود شریف پڑھنا چاہیے- اس سے ہمارے گھر میں
خیرو برکت ہوتی ہے- اور ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہم سے خوش
ہوتے ہیں- اورہمیں ڈھیر ساری خوشیوں سے نوازے گے-
خوش رہیں اور خوشیاں بانٹتے رہیں
|