کامیاب انسان

آج کی ہماری شخصیت کسی تعارف کی محتاج نہیں- جیسے ہی 'زیرو پوانئٹ" کا نام لیا جائے ذہین میں ایک ہی شخصیت سامنے آتی ہیں وہ ہے جاوید چودھری صاحب- آپ کا شمار پاکستان کے نامور کالم نگاروں میں ہوتا ہے- آپ نہ صرف ایک اچھے کالم نگار، صحافی، بلکہ آپ مائنڈ چینجر،لائف ٹرینراور موٹیویشنل سپیکر بھی ہے-

آپ کی شخصیت اور کالم لکھنا کا انداذ انتہائی متاثر کن ہے- آپ کا کالم ایک بار پڑھنے کے بعد کوئی بھی شخص آپ سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا- آپ کے کالم میں افسانوی انداز پایا جاتا ہے- جو پڑھنے والے کو انتہائی حد تک متاثر کرتا ہے- اس انداز سے آپ جو بات اپنے صارفین تک پہنچانا چاہتے ہیں وہ ان تک پہنچ جاتی ہے

آپ یکم جنوری1968 کو لالہ موسیٰ ڈسٹرکٹ گجرات میں پیدا ہوئے-آپ نے میٹرک لالہ موسی ‏ڈسڑکٹ گجرات سے کیا- آپ کو شروع سے ہی کتابیں پڑھنے کا تھا- آپ کے کہنے کے مطابق آپ اپنی کتابیں بستر میں جا کر پڑھا کرتے تھے- کیوں کہ آپ کے والدین کے ذہن میں یہ بات ڈال دی گئی تھی کہ کتابیں بچوں کا ذہن خراب کرتی ہیں-آپ کے والدین نے آپ کی کتابوں کو جلا دیا- آپ بسترمیں کتابیں رکھا کر کم روشنی میں پڑھا کرتے تھے اسی لئے آپ کی نظر خراب ہونا شروع ھو گئی- میٹرک کے بعد آپ نے ایف ایس سی میں داخلہ لیا لیکن ناکام ہوگئے- پھر آپ نے ایف اے کیا اور نمایاں کامیابی حاصل کی- 1991ء میں اپنے اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے ماس کمیونیکیشن میں ڈگری حاصل کی-

آپ ایک مستقل مزاج انسان ہیں آپ کی مستقل مزاجی آپ کی کامیابی کی سب سے بڑی کنجی ہے - آپ کی مستقل مزاجی پر ایک بہت ہی خوبصورت واقعہ ہے- آپ نوائے وقت کے دفتر پر گئے اور وہاں پر آپ نے receptionist سے پوچھا کہ کوئی نوکری ہے- اس نے کہا صاحب، یہاں پر کوئی نوکری نہیں ہے- آپ کے پاس ایک بیگ تھا- اس میں ایک کتاب تھی- آپ نے اس سے پوچھا کہ میں یہاں بیٹھ سکتا ہوں-تھوڑی دیر کے لئے- اس نے کہا جی ضرور- آپ بیٹھ کر کتاب پڑھنے لگے- اگلے دن آپ پھر نوائے وقت کے دفتر پہنچے اور آپ نے پوچھا کوئی نوکری ہے- اس نے کہا نہیں- کئی دن تک، آپ اسی طرح کرتے رہے-receptionist آپ کومجید نظامی کے پاس لے گیا- آپ کا ٹیسٹ لیا گیا اور آپ کچھ الفاظ دیے گئے- جن کا آپ نے اردو میں ترجمہ کرنا تھا-آپ نے ترجمہ کچھ اچھا نہ کیا- آپ وہاں سے چلے گئے- اگلے دن آپ پھر گئے آپ سے دوبارہ ٹیسٹ لیا گیا مگر وہ بھی اچھا نہ ہوا- اگلے دن پھر چلے گئے- انہوں نے پوچھا آپ دوبارہ پھر آگئے- آپ نے کہا میں ایک بارفارغ آدمی ہوں- نوکری کی تلاش میں ہوں انہوں نے کہا- آپ اپنا نمبر لکھ جاؤ جیسے کوئی نوکری آئے گی ہم آپ کو کال کر لیں گے- اگلے دن آپ پھر وہاں پہنچ گئے- انہوں نے کہا کہ نوکری آئے گی ہم آپ کو کال کرلیں گے- آپ نے کہا، سرمیں ہوسٹل میں رہتا ہوں اور اس کا نمبر اکثر بیزی رہتا ہے- آپ مجھے کال کریں اور نمبر بیزی ہو اور نوکری ہاتھ سے نکل جائے- پھر آپ وہاں روزجاتے اور وہاں پربیٹھا کرکتاب پڑھتے، اور واپس آ جاتے- یہ سلسلہ تقریباً تین ماہ تک چلتا رہا-
ایک دن انہوں نے آپ کو اندر بلایا اور ایک عظیم جرنلسٹ کوجو اس وقت نوائے وقت کے لیے لکھتے تھے-ان کو بھی اندر بلوایا اور کہا میں جارہا ہوں مگر آپ کو ایک ایسا ہیرا دے کرجا رہا ہو-اس کی بدولت آپ مجھے بعد میں یاد رکھیں گے- وہ ہیرا کوئی اور نہیں جاوید چوہدری صاحب تھے-

آپ کے مطابق کامیاب کوئی بھی ہو سکتا ہے لیکن اس کے لیے مستقل مزاج ہونا ضروری ہے-

1997 میں آپ نے کالم لکھنے شروع کیے- آپ کچھ سال روزنامہ جنگ کے ساتھ منسلک رہے- اس کے بعد آپ نے روزنامہ ایکسپریس کو جوائن کیا-" زیرو پوائنٹ" کے نام سے اب تک کالم لکھ رہے ہیں- آپ کے ہفتے میں تین دفعہ کالم روزنامہ ایکسپریس پر شائع ہوتے ہیں- آپ نے 2008 میں ایکسپریس پروگرام "اب تک "سے میزبانی کا آغاز کیا- آپ کے پروگرام کا شمارمقبول ترین پروگرام میں ہوتا ہے-
آپ کی کتب میں "گئےدن کے سورج"، "کل تک" اور"زیروپوائنٹ' شامل ہیں- 1998ء میں حکومت پاکستان نے آپ کو ایکسیلنسی ایوارڈ سے نوازا-
اللہ آپ کو صحت تندرستی اور لمبی زندگی عطا فرمائے اوردن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے-( آمین )

 

B-B-C
About the Author: B-B-C Read More Articles by B-B-C: 15 Articles with 18523 views Currently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.