چپس کے پیکٹ کو ہمیشہ الٹا کھولیں٬ 5 گھریلو ٹوٹکے جو پیسہ بھی بچائیں اور زندگی بھی آسان بنائیں

image
 
انٹرنیٹ کی دنیا اسے گھریلو ٹوٹکوں سے بھری ہوئی ہے جو آپ کے دن بھر کے کاموں میں آسانی پیدا کرسکتے ہیں- یہ ٹوٹکے نہ صرف آپ کے پیسے اور وسائل بچاتے ہیں بلکہ آپ اہم وقت کی بھی بچت کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں- ایسے ہی 5 طریقے یا ٹوٹکے ہم آپ کو آج بتارہے ہیں جنہیں اختیار کر کے آپ اپنی زندگی کسی نہ کسی حد تک آسان بنا سکتے ہیں-
 
مرچوں کی جلن
کسی بھی قسم کی مرچ کاٹنا اکثر خطرناک ثابت ہوتا ہے- اس کی وجہ یہ ہے کہ مرچ کاٹنے کے بعد اگر آپ ہاتھ دھو بھی لیتے ہیں تو اس کے اثرات آپ کے ہاتھوں پر موجود رہتے ہیں- ایسے میں جب آپ یہ ہاتھ اپنے چہرے یا آنکھوں پر لگاتے ہیں تو فوراً جلن شروع ہوجاتی ہے- اس سے بچنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ صابن سے ہاتھ دھونے سے قبل اپنے ہاتھوں پر سبزیوں کا تیل اچھی طرح لگا لیں- اس طرح آپ تکلیف سے بچ سکتے ہیں-
image
 
گیس کی بچت
آپ ایک ہی وقت میں 2 ڈشز ایک ساتھ پکا کر بھی گیس کی بچت کر سکتے ہیں- اس کے لیے آپ پتیلوں کی ایک ہی برنر پر ایک دوسرے کے اوپر ایسے رکھیں کہ ان کی پوزیشن درست ہو اور گرنے نہ پائیں- اس طرح نہ صرف وقت کی بچت ممکن ہے بلکہ گیس کی بچت بھی یقینی ہے-
image
 
اضافی ابال سے بچائیں
دیگچی کے ڈھکن اور دیگچی کے درمیان ایک لکڑی کا ٹوٹھ پک پھنسا کر رکھیں- اس طرح آپ جو بھی چیز ایسی پکا یا ابال رہی ہوں جس کے گرنے کا خطرہ موجود ہو وہ برتن سے باہر گرنے سے بچ جائے گی-
image
 
آلو اور پیازوں کو محفوظ رکھنے کا طریقہ
آلو اور پیاز کو ایک ساتھ جالی میں رکھنا ہمارے گھروں میں ایک عام سے بات ہے- لیکن حقیقت میں یہ طریقہ بہت غلط ہے جو ہم اختیار کرتے ہیں کیونکہ آلو کچھ ایسی گیسیں خارج کرتے ہیں جو پیاز کو خراب کرسکتی ہیں- اس کے لیے بہتر یہی ہے آپ ان دونوں سبزیوں کو علیحدہ علیحدہ جالیوں میں محفوظ بنائیں اس سے ان کی زندگی بھی طویل ہوجائے گی-
image
 
چپس کا پیکٹ الٹا کھولیں
روایتی طور پر چپس کے پیکٹ لمبے عرصے تک دکانوں اور اسٹورز وغیرہ میں شیلف پر سیدھے رکھے جاتے ہیں- جس کی وجہ سے ان کا مصالحہ نیچے بیٹھ جاتا ہے- اس مسئلے سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ آپ ہمیشہ چپس کے پیکٹ الٹا کھولیں اور اسے کھولنے سے قبل پیکٹ کو اچھی طرح ہلا بھی لیں مصالحہ مکس ہوجائے گا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: