کسی کے پاس تیل کے کنویں تو کسی پاس سونے کے پہاڑً٬ دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی دولت سے مالا مال 10 ممالک

image
 
اللہ تعالیٰ نے زمین نے بے شمار معدنیات اور قدرتی ذخائر چھوڑے ہیں تاکہ انسان اپنی ضرورت کے مطابق ان سے فائدہ اٹھاسکیں اور دنیا میں کئی ایسے خوش قسمت ممالک بھی ہیں جنہیں دوسروں کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ وسائل سے نوازا ہے۔ آئیے میں سب سے زیادہ قدرتی وسائل رکھنے والے 10 بڑے ممالک کا ایک جائزہ لیتے ہیں۔
 
1۔ روس
روس دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی وسائل رکھنے والے ممالک میں شامل ہے اور روس کے قدرتی وسائل کے ذخائر کی مالیت 75 تقریباً ٹریلین ڈالر ہے۔ روس کے ذخائر میں کوئلہ، تیل، قدرتی گیس، سونا، لکڑی اور نایاب زمینی دھاتیں شامل ہیں جن کا روس کی قدرتی وسائل اور ماحولیات کی وزارت نے 2019 میں 910 بلین ڈالر کا بہت کم تخمینہ لگایا۔ روس کے پاس دنیا کے سب سے بڑے ثابت شدہ قدرتی گیس کے ذخائر ہیں۔ روس کے پاس 6800 ٹن سونے کے دوسرے سب سے بڑے ذخائر بھی ہیں جو کہ 2021 تک عالمی کل کے 12 فیصد سے زیادہ ہیں۔ روس 2020 میں عالمی سپلائی کے 12فیصد کے ساتھ دنیا کا تیسرا سب سے بڑا خام تیل پیدا کرنے والا ملک تھا۔ روس کے تیل کے ذخائر ایک اندازے کے مطابق 107اعشاریہ 8 بلین بیرل کے ساتھ دنیا کے چھٹے پر ہیں۔ روس اجناس کے ذخائر کا 61فیصد رکھتا ہے۔
image
 
2۔ امریکا
امریکا میں قدرتی وسائل کی تخمینہ قیمت 45 ٹریلین ڈالر کے قریب ہے جس میں سے تقریباً 90فیصد لکڑی اور کوئلہ ہیں۔ درحقیقت امریکا کوئلہ پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ 2020 تک امریکا کے پاس دنیا میں کوئلے کے سب سے بڑے ثابت شدہ ذخائر تھے۔ دیگر وسائل میں کافی تانبا، سونا، تیل اور قدرتی گیس کے ذخائر شامل ہیں۔ اس فہرست میں سیسہ، فاسفیٹس، نایاب زمینی عناصر، یورینیم، باکسائٹ، آئرن، مرکری، نکل، پوٹاش، چاندی، ٹنگسٹن، زنک، پیٹرولیم، قدرتی گیس، لکڑی اور قابل کاشت زمین بھی شامل ہیں۔
image
 
3۔ سعودی عرب
سعودی عرب مشرق وسطیٰ کا ایک چھوٹا مگر میکسیکو سے تھوڑا بڑا ملک ہے۔ سعودی عرب کے پاس 34اعشاریہ 4 ٹریلین ڈالر کے قدرتی وسائل ہیں، خاص طور پر تیل۔ 1938 میں تیل کی دریافت کے بعد سے یہ ملک ایک بڑا برآمد کنندہ رہا ہے۔2020 تک دنیا کے 15فیصد ذخائر کے ساتھ ملک کی معیشت تیل کی برآمدات پر بہت زیادہ انحصار کرتی ہے۔ تاہم 2015 سے قدرتی گیس کی صلاحیت اور پروسیسنگ میں اضافہ ہوا ہے جبکہ سعودی عرب کے دیگر قدرتی وسائل میں تانبا، فیلڈ اسپر، فاسفیٹ، چاندی، سلفر، ٹنگسٹن اور زنک بھی شامل ہیں۔
image
 
4۔ کینیڈا
فہرست میں چوتھے نمبر پر کینیڈا ہے۔ اس وسیع ملک میں قدرتی وسائل کا تخمینہ 33اعشاریہ 2 ٹریلین ڈالر ہے۔ وینزویلا اور سعودی عرب کے بعد اس کے پاس تیل کے تیسرے بڑے ذخائر ہیں۔ ملک کی ملکیتی اشیاء میں صنعتی معدنیات، جیسے جپسم، چونا پتھر، چٹانی نمک اور پوٹاشیم کے علاوہ توانائی کی معدنیات، جیسے کوئلہ اور یورینیم شامل ہیں۔ کینیڈا میں دھاتوں میں تانبا، سیسہ، نکل اور زنک اور قیمتی دھاتیں جیسے سونا، پلاٹینم اور چاندی شامل ہیں۔ کینیڈا قدرتی گیس پیدا کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔
image
 
5۔ ایران
ایران کے قدرتی وسائل کی مالیت ایک اندازے کے مطابق 27اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر ہے۔ 2020 میں یہ ملک پیٹرولیم برآمد کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک میں خام تیل پیدا کرنے والا پانچواں بڑا ملک تھا۔ یہ 2019 میں دنیا کا تیسرا سب سے بڑا قدرتی گیس پیدا کرنے والا ملک تھا۔ ایران کے دیگر قدرتی وسائل میں کوئلہ، کرومیم، تانبا، لوہا، سیسہ، زنک اور سلفر شامل ہیں جبکہ قابل کاشت زمین میں پستے، زعفران اور پھل بھی بڑی تعداد میں پیدا ہوتے ہیں۔
image
 
6۔ چین
چین کے قدرتی وسائل کی مالیت 23 ٹریلین ڈالر ہے۔ چین کے وسائل کا نوے فیصد کوئلہ اور نایاب زمینی دھاتوں پر مشتمل ہے۔ اس کے علاوہ پانی کے اپنے قدرتی وسائل کی وجہ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی ہائیڈرو پاور کی صلاحیت رکھتا ہے۔ دیگر وسائل جو چین کے پاس ہیں ان میں چاول، تیل اور قدرتی گیس اور بے تحاشہ دھاتیں جیسے سونا اور المونیم اور معدنیات شامل ہیں۔
image
 
7۔ برازیل
برازیل کے پاس سونا، لوہا، تیل اور یورینیم سمیت21اعشاریہ 8 ٹریلین ڈالر کے قدرتی وسائل ہیں۔ 2019 میں برازیل دنیا میں تیل پیدا کرنے والا آٹھواں بڑا ملک تھا۔ 2018 کے ایک تخمینے سے پتا چلا ہے کہ اس کی 61.9 فیصد زمین جنگلاتی تھی اور 23اعشاریہ 5 مستقل چراگاہ تھی۔ برازیل کی کان کنی کی صنعت باکسائٹ، پلاٹینم، تانبا، سونا، لوہا اور ٹن پر مرکوز ہے۔ لکڑی بھی ایک قیمتی قدرتی وسیلہ ہے۔ برازیل میں ہائیڈرو الیکٹرک پاور کی پیداوار کی صلاحیت بھی بہت زیادہ ہے۔
image
 
8۔ آسٹریلیا
آسٹریلیا کے پاس قدرتی وسائل کا تخمینہ 19.9 ٹریلین ڈالر ہے جس میں کوئلہ، لکڑی، تانبا، لوہا، سونا اور یورینیم شامل ہیں۔ آسٹریلیا تیل اور مائع قدرتی گیس کا ایک بڑا پروڈیوسر ہے۔ اس کے ثابت شدہ تیل کے ذخائر 2021 کے آخر میں 2اعشاریہ 4 بلین بیرل تھے۔ ملک کوئلے کا سب سے بڑا خالص برآمد کنندہ بھی ہے جس میں کوئلے کی عالمی برآمدات کا 29فیصد ہے۔ اس کے دیگر قدرتی وسائل میں ایلومینا، لوہا، تانبا، ٹن، سونا، چاندی، یورینیم، نکل، ٹنگسٹن، نایاب زمینی عناصر، معدنی ریت، سیسہ، زنک اور ہیرے شامل ہیں۔
image
 
9۔ عراق
عراق کے پاس 15اعشاریہ 9 ٹریلین ڈالر کے قدرتی وسائل ہیں۔ اس کا صحرائی علاقہ پیٹرولیم، قدرتی گیس، فاسفیٹس، سلفر رکھتا ہے۔ عراق اوپیک میں خام تیل پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ یہ ثابت شدہ خام تیل کے ذخائر کے دنیا کے پانچویں سب سے بڑے ہولڈر کے طور پر درجہ بندی کرتا ہے اور اس کا انحصار اپنی آمدنی کا ایک بڑا حصہ خام تیل کی برآمد پر ہے۔
image
 
10۔ وینزویلا
اس جنوبی امریکی ملک میں قدرتی وسائل کا تخمینہ 14اعشاریہ 3 ٹریلین ڈالر ہے۔ ان میں آئرن، قدرتی گیس اور تیل شامل ہیں۔ 2019 تک یہ اوپیک کا چوتھا سب سے بڑا تیل پیدا کرنے والا رکن تھا۔ 2020 میں اس کے پاس دنیا میں تیل کے سب سے بڑے ثابت شدہ ذخائر تھے۔ اس کے پاس قدرتی گیس کے دسویں سب سے بڑے ذخائر بھی ہیں۔ دیگر قدرتی وسائل میں لوہا، سونا، باکسائٹ، ہائیڈرو پاور اور ہیرے شامل ہیں۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: