بڑھاپا آگیا مگر جوانی کی یادیں نہ گئيں، دو بزرگ دوستوں نے ایسا کیا کر دیا کہ ان کے چرچے انڈیا تک ہونے لگے

image
 
اللہ کی بنائی اس دنیا میں نہ تو کوئی تقسیم ہے اور نہ ہی اس کو سرحدوں سے تقسیم کیا گیا ہے یہ تو انسان ہے جس نے خود کو مختلف گروہوں اور ملکوں میں تقسیم کر رکھا ہے- یہی وجہ ہے کہ کچھ انسان پرست لوگوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ آرٹ کی اور موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی ہے اور فنکار کا کوئی ملک نہیں ہوتا ہے -
 
بھارتی جرنلسٹ نے پاکستانی بزرگوں کی ویڈیو شئير کر دی
تقسیم بر صغیر کا واقعہ اگرچہ 1947 میں پیش آیا مگر دونوں جانب کی عوام آج بھی سرحد پار کی بہت ساری یادوں سے جڑے نظر آتے ہیں، ہندوستان کی عوام اگر ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے گنگناتے نظر آتے ہیں تو اسی طرح پاکستان کے لوگوں نے لتا منگیشکر کو کھلے دل سے بہت محبت دی-
 
ایسی ہی محبت کو جگاتے ہوئے بھارتی صحافی سیما سندھو نے دو بزرگ دوستوں کی ایک ویڈیو شئیر کی جو کہ پاکستان کے پنجاب کے کسی علاقے کی ہے۔ برسات کے موسم میں جب موسم نے موڈ کو تبدیل کیا تو ان دونوں بزرگوں کو اپنی جوانی کا وقت یاد آگیا-
 
 
من ڈولے میرا تن ڈولے گنگناتے بزرگ
جیسے کہ ہر دور کے کچھ مشہور گیت ایسے ہوتے ہیں جو نہ صرف اس وقت کی پہچان ہوتے ہیں بلکہ ہر دور میں ان کو سن کر کچھ خاص پل یاد آجاتے ہیں- ایسا ہی 1954 میں ریلیز ہونے والی فلم ناگن کے اس گیت کے ساتھ بھی ہے پنجابی لہجے کے خاص انداز میں لتا کا گایا یہ گانا من ڈولے میرا تن ڈولے اس وقت کے نوجوانوں کو اچھی طرح یاد ہوگا-
 
برسات کے موسم میں جب یہ دو بزرگ آپس میں ملے تو ان کو بھی اپنے وقت کا گانا یاد آگیا جس کو انہوں نے بغیر کسی بیک گراونڈ میوزک کے صرف اپنی یادوں کے سہارے گایا- ان بزرگوں کو اس طرح گانا گنگناتے دیکھ کر محسوس ہوا کہ ہر انسان کے اندر ایک بچہ چھپا ہوتا ہے جو کہ کسی بھی عمر میں ظاہر ہو سکتا ہے-
 
سوشل میڈيا صارفین
سیما سندھو جیسے کہ بھارت کی معروف صحافی ہونے کے ساتھ ساتھ وکیل بھی ہیں ان کی شئیر کی گئی پاکستان کے ان بزرگوں کی ویڈيو کو نہ صرف بڑی تعداد میں لوگوں نے دیکھا بلکہ اکثر لوگ ان بزرگوں کے اس انوکھے انداز سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے-
 
 
عمر اتنی ہی ہوتی ہے جتنی اس کو محسوس کیا جائے
ان بزرگوں کے اس گانے سے بڑوں کے اس قول کی بھی تصدیق کر دی ہے کہ انسان کی عمر اتنی ہی ہوتی ہے جتنی وہ محسوس کرے بعض اوقات کسی بچے میں ایک بزرگ نظر آجاتا ہے اور بعض اوقات انسان بڑھاپے کو بھگا کر جوانی میں لوٹ جاتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: