آپ کا بجلی کا بل اس وجہ سے زیادہ آتا ہے۔۔۔ ہزار احتیاط کے باوجود 5 غلطیاں جو آپ کا بل بڑھا دیتی ہیں

image
 
پاکستان میں بڑھتی مہنگائی میں بجلی کا بل ادا کرنا امیر اور غریب ہر طبقے کیلئے مشکل ہوچکا ہے۔ شہری سولر اور دیگر کئی طریقوں سے بجلی کا خرچ بچانے کی تدبیریں کرتے نظر آتے ہیں لیکن ہر حربہ آزمانے کے باوجود بجلی کے بل میں کمی نہیں ہورہی۔ ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ آپ ہزار احتیاط کے باوجود کہاں غلطیاں کرکے اپنے بل میں خود اضافے کی وجہ بنتے ہیں۔
 
اے سی / مائیکرو ویو اون
مہنگائی کے باوجود مڈل کلاس طبقے میں بھی اے سی اور دیگر برقی آلات کا استعمال عام ہوچکا ہے اور یہ برقی اشیاء بہت زیادہ توانائی استعمال کرتی ہیں- لیکن حیرت کی بات تو یہ ہے کہ جب آپ ان چیزوں کو استعمال نہیں کرتے تب بھی یہ چیزیں ازخود بجلی استعمال کررہی ہوتی ہیں۔ جب بھی اے سی یا دیگر اشیاء کا استعمال نہ ہو تو ان کو سوئچ سے بند کریں کیونکہ یہ چیزیں یومیہ 100 واٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرکے آپ کو بڑا جھٹکا دے سکتی ہیں۔ اس لئے بل کے جھٹکوں سے بچنے کیلئے بجلی بچانے کی کوشش کریں۔
image
 
ٹی وی
آج شہر ہو یا گاؤں ہر گھر میں ٹی وی لازمی ہے بلکہ ایک ایک گھر میں کئی کئی ٹی وی موجود ہیں جو آپ کو تفریح تو فراہم کرتے ہیں ساتھ ہی ساتھ بجلی کا بل بھی بڑھاتے ہیں۔ کوشش کریں کہ جب ٹی وی آف کریں تو اس کو سوئچ سے بھی بند کریں ورنہ اسٹینڈ بائے پر رہنے کی وجہ سے ٹی وی درجنوں واٹ کا ڈرامائی کٹ لگاکر آپ کی شکل پر بارہ بجاسکتا ہے۔
image
 
ڈیجیٹل ٹی وی باکس
ہر گھر میں انٹرنیٹ تک آسان رسائی کی وجہ سے آج گھروں میں ڈیجٹیل ٹی وی باکس بھی عام ہے، انٹرنیٹ کے ذریعے اس باکس کی مدد سے لوگ دنیا بھر کے چینلز اور یوٹیوب کے مزے اڑاتے ہیں لیکن اگر آپ اس کو سوئچ سے آف نہیں کریں گے تو بند ہونے کے باوجود آپ کو بل آنے پر یہ باکس ڈانس کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔
image
 
کمپیوٹر/لیپ ٹاپ
کورونا کے بعد ملک میں ورک فراہم ہوم یعنی گھر سے کام کرنے کے رجحان میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ سے گھروں میں کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ لازمی ہوگئے ہیں۔ یہ حقیقت ہے کہ ورم فراہم ہوم ایک اچھی سہولت ہے لیکن اگر آپ اس کا درست استعمال نہیں کریں گے تو رحمت بھی آپ کیلئے زحمت بن جائیگی کیونکہ کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ ٹھیک سے سوئچ سے بند نہ کرنے کی وجہ سے مسلسل اسٹینڈ بائے پر رکھنے سے آپ کا کمپیوٹر آپ کو بڑا نقصان پہنچا سکتا ہے۔
image
 
موبائل چارجرز
ٹیکنالوجی کے اس دور میں آج موبائل فون ہر انسان کی بنیادی ضرورت سمجھا جاتا ہے۔ ہر گھر میں ڈھیروں فونز موجود ہیں جن کو لوگ ہمیشہ ہاتھ میں رکھنا پسند کرتے ہیں اور استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے چارجنگ کیلئے بجلی بھی زیادہ استعمال ہوتی ہیں- لیکن اکثر لوگ فون چارج کرنے کے بعد چارجر کو یونہی آن چھوڑ دیتے ہیں جو خالی پڑا فون تو چارج نہیں کرتا ہاں البتہ آپ کے بل میں یونٹس ضرور بڑھا دیتا ہے۔
image
 
بجلی کے استعمال میں کی جانے والی ان غلطیوں کو درست کرکے بہت زیادہ تو نہیں لیکن آپ اپنے بل میں کچھ کمی ضرور کرسکتے ہیں۔
YOU MAY ALSO LIKE: