عام طور پر گھر انسان کے لیے ایک ایسی جگہ ہوتی ہے جہاں کا سکون اور آرام
انسان کو بہت عزیز ہوتا ہے اور اس کی یہ خواہش ہوتی ہے کہ دن بھر کی تھکن
کے بعد جب وہ گھر آئے تو اس کو سب کچھ ٹھیک نظر آئے- لیکن ہمیشہ ایسا نہیں
ہوتا بعض اوقات کچھ انہونے واقعات انسان کو بے ساختہ یہ کہنے پر مجبور کر
دیتے ہیں کہ اف یہ نہیں ہونا چاہیے تھا- |
|
|
1: کی بورڈ غلطی سے کھڑکی کے پاس رہ گیا واپس آنے پر جو منظر دیکھا آپ بھی
دیکھیں |
|
|
2: باتھ روم کی کھڑکی سے بلی نے گملہ گرا دیا جو سیدھا ٹوائلٹ سیٹ پر گرا
اب آپ بتائيں کہ کیا کیا جائے؟ |
|
|
3: گھر آئيں تو آپ کے کمرے کا دروازہ ہی غائب ہو کیوں کہ والدین کو لگتا ہے
کہ آپ کو پرائیوسی کی کیا ضرورت ہے- |
|
|
4: جب آپ کی ساس بال بناتے بناتے آئينہ کھڑکی کے سامنے چھوڑ جائیں تو آگ تو
لگنی ہی ہوتی ہے نا |
|
|
5: دن بھر کی تھکن کے بعد کھانا کھاتے ہوئے جب پلیٹ گود میں الٹ جائے تو بے
ساختہ انسان کہنے پر مجبور ہو جاتا ہے کہ یہ نہیں ہونا چاہیے تھا |
|
|
6: ایک کپ سکون والی چائے پینے کا ارادہ ہو اور باہر کرکٹ کھیلتے بچوں کی
بال آپ کے کمرے کی کھڑکی کا شیشہ توڑ دے تو کیا کہیں گے آپ؟ |
|
|
7: کہیں باہر جانے کا ارادہ ہو اور لاک ہاتھ میں آجائے |
|
|
8: کچن کی پوری الماری برتن سمیت نیچے گر جائے |
|
یہ تمام واقعات ایسے ہی ہیں جن کو دیکھ کر انسان بے ساختہ کہہ اٹھتا ہے کہ
اف یہ نہیں ہونا چاہیے تھا اگر آپ کے ساتھ بھی ایسے کچھ واقعات ہوئے ہوں تو
ضرور شئير کریں |