|
|
| |
| کراچی دنیا میں چرس پینے والا دوسرا بڑا شہر بن گیا ہے،
امریکا کا شہر نیویارک چرس پینے میں پہلے نمبر پر ہے، نیو یارک میں سالانہ
77 ٹن سے زائد چرس استعمال کی جاتی ہے، دوسرے نمبر پر کراچی آتا ہے جہاں
42 ٹن چرس پھونکی جاتی ہے۔ |
| |
| بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں 38 ٹن سے زائد چرس پی
جاتی ہے،کراچی، قاہرہ اور لندن میں چرس کا استعمال مکمل طور پر غیر قانونی
ہے۔ نیویارک، نئی دہلی، ممبئی، شکاگو، ماسکو اور کینیڈا میں چرس پینے کی
اجازت ہے،لاس اینجلس میں چرس کا استعمال مکمل طور پر قانونی ہے۔ |
|
|
|
|
| |
| برصغیر میں لوگ صدیوں سے چرس کا استعمال
کرتے آئے ہیں،چرس کا ادویات میں بھی استعمال کیا جاتا ہے، اقوام متحدہ کے
مطابق گانجا دنیا میں کاشت کی جانے والی سب سے بڑی منشیات ہے،2017 میں 3
لاکھ 46 ہزار ہیکٹرز پر غیر قانونی طور پر افیون کی کاشت کی گئی۔ یہ تعداد
ایک دہائی قبل کی گئی کاشت سے 60 فیصد زیادہ ہے۔ |
| |
| افغانستان اور میانمار کے بعد میکسکو میں افیون کی سب سے
زیادہ کاشت کی جاتی ہے۔ یہ تینوں ممالک دنیا میں استعمال ہونے والی 96 فیصد
افیون پیدا کرتے ہیں۔ عالمی طور پر ایک کروڑ 88 لاکھ افراد گانجے کے عادی
ہیں۔ منشیات کا سب سے زیادہ استعمال شمالی امریکہ، نیوزی لینڈ اور
آسٹریلیا سمیت بحرالکاہل، مشرقی اور وسطی افریقہ کے ممالک میں کیا جاتا ہے۔ |
| |
|
|
| |
| دنیا میں نشے کے شکار افراد کی تعداد تین کروڑ
50 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ 2017 میں منشیات کے استعمال کی وجہ سے 5 لاکھ
85 ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوئی۔ |