روسی جنگی طیارے کے عمارت سے ٹکرانے کی آخری لمحات کی ویڈیو٬ ایک حادثہ جس نے کئی رازوں سے پردہ اٹھا دیا

image
 
حال ہی میں روسی Su-34 بمبار ایک رہائشی اپارٹمنٹ سے ٹکرا کر کریش ہوگیا اور اس حادثے کے نتیجے میں اب 15 افراد ہلاک ہوچکے ہیں-
 
ایک ڈرامائی ویڈیو میں روسی Su-34 بمبار کے کریش ہونے سے قبل کے آخری لمحات کو دیکھا جاسکتا ہے جس میں وہ ییسک میں ایک اپارٹمنٹ بلاک کو تباہ کر رہا ہے تاہم اس حادثے دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔
 
 دونوں پائلٹ نے آخری لمحات میں پیرا شوٹ کی مدد سے جہاز سے کود کر اپنی جان بچائی-
 
 
 
یہ بدقسمت طیارہ پیر کی شام یوکرین کی سرحد کے قریب واقع جنوبی روسی شہر ییسک کے ایک ہوائی اڈے سے اڑا لیکن چند ہی لمحوں بعد اس کے ایک انجن میں آگ لگ گئی- جس کے بعد طیارہ ایک اپارٹمنٹ کی عمارت سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں عمارت میں بھی آگ بھڑک اٹھی-
 
نچلی پرواز کرنے والے اس طیارے کے بارے میں خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ یوکرین پر حملہ کرنے کے مشن پر تھا جبکہ دوسری جانب یہ دعوے بھی سامنے آرہے ہیں کہ جنگی طیارہ تربیتی مشن پر تھا۔
 
اگر ایسا ہے بھی تو، اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ پھر اس میں گولہ بارود کیوں تھا جو اس وقت پھٹ گیا جب ہوائی جہاز اپارٹمنٹ بلاک سے جا ٹکرایا۔
 
اپارٹمنٹ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 15 تک پہنچ گئی ہے، جن میں تین بچے اور تین بالغ افراد بھی شامل ہیں جنہوں نے اس وقت ایک جلتے ہوئے اپارٹمنٹ بلاک سے چھلانگ لگا دی تھی جب ایک روسی فوجی جیٹ عمارت کے ساتھ گر کر تباہ ہوتے دیکھا۔
 
 
ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک پائلٹ زمین پر گرا ہوا ہے اور ابھی تک وہ پیرا شوٹ سے آزاد نہیں ہوا جبکہ لوگ اس کی مدد کر رہے ہیں- اور یہ مناظر طیارہ کریش ہونے کے فوراً بعد کے ہیں جبکہ اس طیارے کو نشانہ بنانے کے امکانات کو بھی رد کر دیا گیا ہے-
 
روسی فوج کا کہنا ہے کہ یہ لوگ تربیت میں حصہ لے رہے تھے جب حادثہ ہوا اور پھنسے ہوئے پائلٹ کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ لوگ اس کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں اور یہ کہ جہاز کو مار کر نہیں گرایا گیا۔
 
یہ حادثہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کی مشکلات میں گھری فضائیہ کے لیے ایک اور تضحیک آمیز نقصان ہے، جو جنگ کے آغاز سے اب تک دس غیر جنگی حادثے کا شکار ہو چکی ہے۔
 
 
روس کے پائلٹ یوکرین کی بہت چھوٹی فضائیہ کو بھی تباہ کرنے میں بھی ناکام رہے ہیں اور کیف کے فضائی دفاع کو ختم کرنے میں ناکام ہونے کے بعد وہ روسی لائنوں کے پیچھے کام کرنے تک محدود ہیں۔
 
دوسری جانب زمین پر پڑے پائلٹ کی فوٹیج کے بھی پس منظر میں دھماکوں کی آواز کو سنا جاسکتا ہے، جس سے روسی سوشل میڈیا پر افواہیں پھیل رہی ہیں کہ طیارہ جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا اور اس کے نیچے آنے کے بعد گولہ بارود پھٹ گیا۔
YOU MAY ALSO LIKE: