منہ میں سفید دھبے یا پھر۔۔ مردوں میں کینسر کی وہ عام نشانیاں جنہیں نظرانداز کرنا جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے

image
 
اپنی صحت کے بارے میں آگاہ ہونا سب سے اہم چیزوں میں سے ایک ہے جو آپ کر سکتے ہیں۔ جب آپ کا جسم چند نشانیاں دے رہا ہو کہ کچھ غلط ہے، تو اس کا عام طور پر مطلب یہ ہوتا ہے کہ ڈاکٹر کے پاس جانے اور دیر ہونے سے پہلے معائنہ کروانے کا وقت آگیا ہے۔ یہاں چند نشانیاں پیش کی جارہی ہیں جنہیں کبھی نظر انداز نہیں کرنا چاہیے۔
 
خون
اگر آپ کو پیشاب یا پاخانے میں خون آنے کی شکایت ہے تو فوراً ڈاکٹر سے رجوع کریں- زیادہ امکان یہ ہے کہ یہ کسی انفیکشن کے باعث ہو لیکن یہ کولون یا گردوں کے کینسر کی پہلی علامت بھی ہوسکتا ہے-
image
 
بدہضمی
بدہضمی جو کئی ہفتوں تک جاری رہتی ہے اور بدتر ہوتی رہتی ہے وہ گلے یا پیٹ کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔ سینے کی جلن اور پیٹ کے اوپری حصے میں تکلیف عام طور پر متلی اور ہارٹ اٹیک جیسی علامات کے ساتھ ہوتی ہے۔
image
 
طویل مدت تک پٹھوں کا درد
ایک قلیل مدتی درد ممکنہ طور پر کینسر نہیں ہے، بلکہ پٹھوں کی تھکن یا غلط سمت میں کھچاؤ ہے۔ تاہم، درد جو ہفتوں تک جاری رہتا ہے، کچھ غلط ہونے کی ابتدائی انتباہی علامت ہو سکتی ہے اور اس کی جانچ ضرور ہونی چاہیے۔
image
 
پیشاب میں تبدیلیاں
زیادہ کثرت سے پیشاب کرنا، پیشاب کرنے میں دشواری، یا جلن کا احساس یہ سب پروسٹیٹ کینسر کی علامات ہو سکتی ہیں۔ تاہم، ان میں سے بہت سے مسائل ایسے بھی ہیں جن کا سامنا مردوں کو عام طور پر عمر بڑھنے کے ساتھ ہوتا ہے۔ آپ ڈاکٹر سے باقاعدگی سے چیک تاکہ آپ کی صحت برقرار رہ سکے اور بروقت جسم میں موجود کسی بیماری کا پتہ بھی لگایا جاسکے-
image
 
منہ میں تبدیلیاں
زبان پر یا منہ میں کسی اور جگہ پر سفید دھبے اکثر خطرے کی انتباہی علامت ہوتے ہیں۔ تمباکو نوشی کرنے والے یا وہ لوگ جو تمباکو چباتے ہیں خاص طور پر خطرے میں ہوتے ہیں اور کسی بھی رنگت کی پہلی علامت پر انہیں ڈاکٹر سے ملنا چاہیے۔
image
 
نگلنے میں دشواری
اگر آپ کو کھانا یا پانی کو اندر نگلنے میں مسلسل دشواری ہوتی ہے، تو آپ کا ڈاکٹر آپ کے گلے میں کسی گانٹھ یا کینسر کی دیگر علامات کی جانچ ضرور کرےگا گا۔ اگرچہ نگلنے میں دشواری وقتاً فوقتاً دیگر وجوہات کی بناء پر بھی ہو سکتی ہے، اگر مشکل جاری رہتی ہے تو چیک اپ کے لیے جانا یقینی بنائیں۔
image

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: