|
|
آج کل ایسی خبریں سب ہی کو سننے میں ملتی ہیں کہ کم عمر
افراد کی موت واقع ہو گئی کچھ افراد کے نزدیک کم عمر بچوں اور نوجوانوں میں
اچانک موت کا سبب دل کا دورہ قرار دیا جاتا ہے- |
|
عام طور پر دل کے دورے کا سبب کچھ افراد غیر صحت مند طرز
زندگی کو قرار دیتے تو کچھ کے نزدیک آج کل کی غذاؤں نے بچوں کو اتنا کمزور
کر دیا ہے کہ وہ کم عمری ہی میں دل کی بیماریوں کا شکار ہو جاتے ہیں- |
|
جدید ترین تحقیقات میں
حیرت انگیز انکشاف |
کم عمری میں دل کی بیماری میں مبتلا ہونے اور اس کے سبب موت کے منہ تک جا
پہنچنے کے حوالے سے آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں بچوں کے دل کے سنٹر میں کی
جانے والی تحقیقات میں جو انکشاف ہوئے وہ آج کل کے والدین کی آنکھیں کھولنے
کے لیے کافی ہے- |
|
|
|
عام طور پر ہر گھر میں آج کل کے دور میں بچے ہاتھوں میں
موبائل فون تھامے مختلف قسم کی ویڈيو گیمز کھیلتے نظر آتے ہیں اور والدین
بھی بچوں کو موبائل تھما کر بے فکر ہو جاتے ہیں کہ بچوں کی شرارتوں سے ان
کی جان چھٹ چاتی ہے- |
|
یہ ویڈیو گیمز جن میں پب جی یا فری فائر جیسی
گیمز شامل ہیں انتہائی پر تشدد اور جوش سے لبریز ہوتی ہیں اور جن میں مگن
ہو کر بچہ خود کو کسی ایسی ہی دنیا کا باسی سمجھنے لگتا ہے جو کہ جنگ لڑ
رہا ہے- |
|
مگر اب سڈنی میں ہونے والی اس تحقیق کے مطابق
نوجوانوں اور بچوں میں اچانک پڑنے والے دل کے دورے اور موت کا سبب کچھ اور
نہیں بلکہ یہی ویڈیو گیمز ہیں ماہرین کے مطابق ان ویڈیو گیمز کو کھیلتے
ہوئے جزبات اور جوش کے سبب بچوں کے خون میں ایڈرنلائن نامی خامرے کی مقدار
میں اضافہ ہو جاتا ہے جس کی وجہ سے دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوتی ہے اور دل کے
دورے کے پڑنے کے امکانات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس سال میں
ان کے پاس تقریباً 22 ایسے کیسز لائے گئے جس میں بچہ ویڈیو گیم کھیلتے
کھیلتے اچانک بے ہوش ہو جاتا ہے اور جب ہسپتال لایا جاتا ہے تو پتہ چلتا ہے
کہ وہ دل کی بیماری کا شکار ہو چکا ہے- |
|
|
|
ماہرین کی جانب
سے والدین کے لیے تجویز |
اس موقع پر ماہرین نے والدین کو یہ تجویز دی کہ
بچوں کو ایسی پر تشدد اور جوش و جزبے سے بھرپور ویڈیو گیمز سے دور رکھنے کے
ساتھ ساتھ بچوں کے دل کا معائنہ بھی باقاعدگی سے کروائیں اور اگر کسی قسم
کی علامات محسوس ہوں تو فوری علاج کی طرف توجہ دیں - |