|
|
مسلمان ہونے کے ناطے اسلام پر ایمان کا آغاز دو چیزوں سے
ہوتا ہے جو کہ اللہ تعالیٰ کو واحد معبود اور حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم
کو ﷲ کا آخری رسول تسلیم کرنا ہے۔ سنت کی پیروی، جو کہ نبی کے اعمال ہیں،
ہر مسلمان کے لیے ان پر عمل ضروری ہے۔ ہمارے پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم
نے ہمیں نہ صرف زندگی گزارنے کا مکمل طریقہ سکھایا ہے بلکہ خود ان طریقوں
پر زندگی گزاری بھی ہے- اپنی زندگی میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے
کھانے کی چند اشیاء کو بہت پسند فرمایا اور ہمیں ان اشیاﺀ کی افادیت سے بھی
آگاہ کیا- ہمیں بھی چاہیے کہ ہم ان کھانے کی اشیاﺀ اپنی روزمرہ کی غذاؤں
میں ترجیحی بنیادوں پر شامل کریں- اس طرح نہ صرف ہمیں صحت حاصل ہوگی بلکہ
ہمیں سنت پر عمل کرنے کا ثواب بھی حاصل ہوگا- |
|
جو |
حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو ایک ایسا
اناج ہے ہے جو انسانوں کی صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے٬ بخار میں اس کا
استعمال مفید ثابت ہوتا ہے بالخصوص اس وقت جب اسے تلبینہ کی شکل میں تیار
کیا جائے- یہ حضرت محمد صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی مرغوب غذاؤں میں سے ایک
ہے- |
|
|
کجھور |
کجھور بھی حضور اکرم صلی ﷲ علیہ وآلہ وسلم کی پسندیدہ
ترین غذاؤں میں سے ایک تھی جو سعودی عرب میں بڑی تعداد میں پائی جاتی تھی-
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھجوریں ضرور اکثر تناول فرماتے، آپ صلی اللہ علیہ
وسلم کا فرمان ہے کہ جس گھر میں کھجور ہو وہاں فاقہ نہیں ہوتا- اگر کجھور
کے فائدوں کی بات کریں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ اس کے انسانی صحت کے لیے بے
انتہا فائدے ہیں- یہ بہت زیادہ طاقت فراہم کرتی ہے جس کی وجہ سے انسان کی
قوتِ مدافعت میں اضافہ ہوجاتا ہے- |
|
|
انجیر |
نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انجیر کو جنت کا پھل بھی
قرار دیا ہے اور اسے بہت پسند فرمایا ہے۔ سائنسی تحقیق کے مطابق انجیر کو
صحت اور تندرستی کے لیے فائدہ مند قرار دیا جاتا ہے- اس کے علاوہ یہ قبض
اور بواسیر جیسے مہلک امراض کے علاج کے حوالے سے بھی بہترین سمجھا جاتا ہے۔ |
|
|
انگور |
نبیِ کریم صلی اللہ تعالٰی علیہ
واٰلہٖ وسلَّم سے انگور(Grapes) کھانا بھی ثابت ہے- انگور کے طبی فوائد کی
جانب دیکھا جائے تو معلوم چلتا ہے کہ یہ خون کو صاف کرتے ہیں، قوت بخشتے
ہیں اور گردوں کو طاقتور بناتے ہیں اور ان کو صاف کرتے ہیں- فوائد کے
اعتبار سے یہ پھل درجہ بندی میں سب سے اوپر ہے اور سب سے میٹھا بھی ہے- |
|
|
شہد |
حضرت سیِّدَتُنا عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالٰی
عنہا فرماتی ہیں رسولُ اللہ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ و اٰلہٖ و سلَّم میٹھا
اور شہد پسند فرماتے تھے۔ شہد کو مختلف بیماریوں کے علاج کے طور پر بھی
استعمال کیا جاتا ہے- شہد میں کالی مرچ اور ادرک کو ملا کر کھانسی اور بلغم
میں آرام کا کام کرتا ہے۔ |
|
|
دودھ |
آپ صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کبھی خالص دودھ اور کبھی دودھ میں
پانی ملا کر نوش فرماتے- نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دودھ
تمہارے دل کی گرمی کو اسی طرح مٹاتا ہے جس طرح تم اپنی بھنوؤں کا پسینہ
پونچھتے ہو۔ سائنسی اعتبار سے بھی دودھ کو توانائی کا پہلا اور سب سے بڑا
ذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔ یہ کیلشیم فراہم کرتا ہے جس سے آپ کی ہڈیوں کو
مضبوطی ملتی ہے- |
|
|
انار |
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مطابق، انار کم از کم 40 دن تک انسان کی
روح کو تمام برائیوں سے پاک کرتا ہے۔ یہ اپنے درجہ بندی میں سب سے میٹھے
پھلوں میں سے ایک ہے- انار کی ایک خاص بات یہ بھی ہے کہ یہ غذائی اجزاﺀ سے
بھرپور ہوتا ہے اور اینٹی اوکسیڈنٹ سے مالا مال- |
|