|
|
امریکی سمندر کی تہہ سے ایک ایسی عجیب و غریب سمندری
مخلوق دریافت ہوئی جس کا کوئی چہرہ نہیں ہے اور یہ مخلوق زلزلے کے نتیجے
میں باہر آئی ہے- |
|
28 سالہ میریکا اور ان کے دوست ایڈونی امریکی ریاست
اوریگون کے ساحلِ سمندر پر چہل قدمی کر رہے تھے اور اس وقت حیران رہ گئے جب
انہیں اچانک ساحل پر ایک سفید بالوں والی مخلوق کی باقیات نظر آئیں- |
|
ابتدا میں یہ جوڑا اسے کوئی دیوقامت سمندری بلا سمجھا جو
سمندر کی تہہ سے نکل کر سمندر کی سطح پر آگئی ہو- تاہم جلد ہی انہیں احساس
ہوا کہ یہ کوئی اور ہی مخلوق ہے- |
|
جوڑے کے مطابق اس مخلوق کا سائز کسی گاڑی کے جتنا تھا جبکہ اسے عجیب و غریب
بالوں نے ڈھکا ہوا تھا- اس کے علاوہ اس مخلوق کا جسم انتہائی سخت تھا- |
|
میریکا کا کہنا تھا کہ “ جب میں نے اپنے اس پاؤں سے ٹھوکر لگائی تو مجھے اس
کے بال بھی سخت محسوس ہوئے جبکہ جسم کی ساخت مضبوط پٹھوں کی مانند لگی“- |
|
|
|
“ ایسا لگتا تھا کہ جیسے اس کے اندر پسلیوں کا کوئی
پنجرہ موجود ہے- لیکن وہ سب کیا تھا یہ بتانا بہت مشکل ہے کیونکہ یہ مخلوق
انتہائی بڑی تھی اور کسی بڑی گانٹھ کی طرح نظر آتی تھی“- |
|
جوڑے کے مطابق یہ مخلوق انتہائی خوفناک نظر آرہی تھی
جبکہ اس کے پاس سے ایک ناگوار بو بھی اٹھ رہی تھی جس کی وجہ سے وہاں کھڑا
رہنا بھی مشکل تھا- |
|
جوڑے نے مزید کہا کہ “ 3 سے 4 روز قبل یہاں زلزلہ بھی
آیا تھا اور ممکن ہے کہ یہ مخلوق اسی زلزلے کی بدولت ساحل پر ابھر کر سامنے
آگئی ہو اور اب ہمیں نظر آرہی ہے“- |
|
“یہ ایک گلی سڑی مخلوق کی طرح ہوسکتی ہے جو
زلزلے کے بعد سطح پر آئی اور ساحل پر دھل گئی“۔ |
|
مریکا کی لی گئی مخلوق کی فوٹیج میں، اس کی
شناخت کے بارے میں کوئی واضح سراغ نہیں موجود ہے - یہ بظاہر ایک بے شکل
گانٹھ ہے جو سفید بالوں کے کوٹ میں لپٹی ہوئی ہے۔ |
|
اس کی فوٹیج کو جب آن لائن شیئر کیا گیا تو کچھ
لوگوں نے کہا کہ یہ کوئی گلوبسٹر معلوم ہوتا ہے۔ |
|
یہ ایک اصطلاح ہے جو سب سے پہلے ساٹھ کی دہائی
میں سامنے آئی تھی جس میں "نہ دکھائی دینے والی آنکھیں، نہ کوئی واضح سر،
اور نہ ہی ہڈیوں کا کوئی ڈھانچہ" بیان کیا جاتا تھا۔ |
|
ماضی میں، دوسرے نام نہاد گلوبسٹرز کی صورت میں
گل جانے والی وہیل یا بڑی شارک پائی گئی تھی۔ |
|
|
|
اوریگون اسٹیٹ یونیورسٹی کے میرین میمل
انسٹیٹیوٹ کے اسٹریڈنگ پروگرام مینیجر جم رائس کا خیال ہے کہ یہ کسی وہیل
یا شارک وغیرہ یا کسی ایسی ہی مخلوق کا پرانا ڈھانچہ ہوسکتا ہے۔ |
|
انہوں نے مقامی میڈیا کو بتایا: “جو چیز بالوں
کی طرح نظر آتی ہے وہ جسم کے دیگر بافتوں کی سڑتی ہوئی باقیات ہوسکتی ہیں
جیسے کہ عضلات، اعصاب، کنڈرا وغیرہ۔ اور میرے اندازے کے مطابق یہ جو بھی
چیز ہے کئی مہینے قبل مر چکی ہے“- |
|
تاہم اسے دریافت کرنے والا جوڑا یہ نظریہ ماننے
کو تیار نہیں ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ہم نے متعدد مردہ وہیل دیکھیں اور وہ
ایسی ہرگز نظر نہیں آتیں- کئی وہیل ہفتوں تک ساحل پر پھنسی رہی ہیں لیکن وہ
اس طرح گلتی سڑتی نہیں ہیں- |