|
|
آج کل پورا ملک بدلتے ہوئے موسم کے سبب پریشان ہے صبح
جاگتے ہی موسم خنک ہوتا ہے اور جیسے ہی سورج طلوع ہوتا ہے تو موسم یکسر
تبدیل ہو جاتا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جون جولائی کی گرمی شروع ہو
گئی ہے- مگر جیسے جیسے دن ڈھلتا ہے دوبارہ سے خنکی میں اضافہ ہونا شروع ہو
جاتا ہے- |
|
دن اور رات کے درجہ حرارت میں اتنا بڑا فرق ایک جانب تو
سانس کی جھلیوں میں الرجی اور سوزش کا سبب ہوتے ہیں- اس کے ساتھ ساتھ ایسے
جراثیموں کی افزائش کا بھی باعث بنتے ہیں جو نزلہ زکام کا سبب ہوتے ہیں
یہی وجہ ہے کہ ان دنوں ہر فرد نزلہ زکام کا شکار نظر آتا ہے- |
|
نزلہ زکام کے علاج کے
آسان طریقے |
انسانی جسم ایک پیچیدہ مشین کی طرح کام کرتا ہے جس میں باریک ترین تاروں کا
ایک نظام قائم ہوتا ہے جن کو اعصاب کہا جاتا ہے- ماہرین ایکو پریشر کے
نزدیک جسم کے مختلف حصوں میں ایسے پریشر پوائنٹ موجود ہوتے ہیں جن کو اگر
ایک خاص انداز میں دبایا جائے تو بڑی سے بڑی بیماری کا علاج کیا جا سکتا ہے- |
|
آج ہم آپ کو جسم میں موجود کچھ ایسے پوائنٹ کے بارے میں بتائيں گے جن کی
مدد سے نزلہ زکام کی بیماری میں آرام پایا جا سکتا ہے- |
|
|
|
1: ایل 120 |
یہ پوائنٹ چہرے کی دونوں جانب ناک کی بنیاد کے پاس اس
جگہ ہوتا ہے جہاں پر ناک اور گال آپس میں جڑتے ہیں- اس پوائنٹ کو چند سیکنڈ
تک اپنی انگلی سے دبانے کی صورت میں سانس لینے کے عمل میں آسانی ہوتی ہے- |
|
2: بی ایل ٹو |
یہ پوائنٹ بھنوؤں اور ناک کے جڑنے کے مقام پر موجود دبے
ہوئے حصے پر چہرے کے دونوں جانب ہوتا ہے اس مقام کو اپنی شہادت کی انگلی
اور انگوٹھے کی مدد سے 40 سیکنڈ تک دبائیں اور اس کے بعد چھوڑ دیں- نزلہ
زکام کی صورت میں ہونے والے سر درد کو کم کرنے اور بہتے ہوئے ناک اور
چھینکوں کو روکنے کا یہ ایک بہترین طریقہ ہے- |
|
3: جی بی 20
|
یہ سر کے پچھلی جانب سر کے بالکل نچلے حصے اور
گردن کے شروع والے حصے میں دونوں جانب موجود ہوتے ہیں اس جگہ کو انسان اپنے
ہاتھوں سے نہیں دبا سکتا ہے اور اس کے لیے اس کو کسی نہ کسی کی مدد کی
ضرورت ہوتی ہے- مگر اس جگہ پر چند سیکنڈ تک ہلکے ہاتھوں کے ساتھ دباؤ ڈالنے
اور مالش کرنے سے کھانسی، نزلہ زکام، آنکھوں سے پانی بہنے اور سر درد میں
خاص آرام مل سکتا ہے- |
|
|
|
4: ین ٹانگ
|
دباؤ کے اس پوائنٹ کو تیسری آنکھ کا پوائنٹ بھی
کہتے ہیں یہ پوائنٹ ماتھے پر دونوں بھنوؤں کے درمیان موجود ہوتا ہے اور اس
کو دبانے سے نہ صرف بند ناک کھل جاتی ہے بلکہ سانس لینے میں آسانی ہوتی ہے
اور سر درد میں بھی آرام ملتا ہے- |
|
5: ایس آئی 18 |
یہ پریشر پوائنٹ چہرے پر گال کے دونوں کناروں
پر موجود ہوتا ہے۔ اس پوائنٹ کو دبانے سے تیزی سے بہتے ہوئے نزلے میں فوری
آرام مل جاتا ہے اس کے ساتھ گلے میں ہونے والے درد میں بھی اس پوائنٹ کو
دبانے سے کافی آرام ملتا ہے- |
|
یاد رکھیں! یہ تمام طریقے وقتی اور فوری افاقہ
تو پہنچا سکتے ہیں لیکن اس کو علاج کی حتمی صورت نہیں سمجھنا چاہیے اور
طبعیت خراب ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے ضرور رابطہ کرنا چاہیے- |