| 
		 | 
	
	
		|   | 
	
	
		| پرانے زمانے میں ایسی کہانیاں تو سب ہی نے سنی ہوں گی کہ 
		کسی ملک کی شہزادی سے شادی کرنے کے لیے دوسرے ملک کا راجا رشتہ بھیجتا تھا 
		اور اس کے بدلے میں کافی تحائف وغیرہ بھی دیے جاتے تھے- اور پھر ان دونوں 
		ملکوں کے درمیان ایسے مضبوط تعلقات قائم ہو جاتے تھے جو اس شادی کے نتیجے 
		میں دیرپا ہوتے تھے- مگر یہ کہانیاں کتابوں میں تو اچھی لگتی ہیں اگر حقیقت 
		میں سامنے آجائیں تو اس کے نتائج کافی خوفناک بھی ہو سکتے ہیں- | 
	
	
		|   | 
	
	
		| یوگنڈا کے شہزادے کا 
		اٹلی کی وزيراعظم کے لیے رشتہ   | 
	
	
		| حالیہ دنوں سوشل میڈيا کے ذریعے دنیا بھر کی خبریں پل 
		بھر میں آپ تک پہنچ جاتی ہیں تو ایسے ہی سوشل میڈيا کے ذریعے ایک رشتے کے 
		پیغام نے سب کو حیران کر دیا تفصیلات کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا کے 
		صدریوری موسیونی کے بیٹے، محوظی کائنرگبا جو وہاں کی آرمی کے جرنل کے عہدے 
		پر فائز ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے اٹلی کی ہونے والی وزيراعظم 
		جیورجیا میلنی کو شادی کا رشتہ بھیجا جس میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ 
		حق مہر میں افریقہ کی نایاب قسم کی سو گائیں جیورجیا کو دینے کو تیار ہیں- | 
	
	
		|   | 
	
	
		| رشتے کے اس واقعہ کا رد 
		عمل  | 
	
	
		| 
		محوظی کا سوشل میڈيا اکاؤنٹ کافی ایکٹو ہے اور اس کے فالورز کی تعداد چھ 
		لاکھ افراد تک ہے جس کی وجہ سے عوام میں جب یہ ٹوئٹ سامنے آیا اور خص طور 
		پر یوگنڈا کی آرمی کے لوگوں کے سامنے یہ ٹوئٹ آیا تو انہوں نے اس کو سخت 
		ترین تنقید کا نشانہ بنایا- | 
	
	
		| 
		  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		|   | 
	
	
		| محوظی اس سے قبل بھی حساس معاملات کے حوالے سے ایسے 
		مضخکہ خیز ٹوئٹس کرنے کے لیے کافی مشہور تھے جس پر وہاں کی آرمی کے 
		عہدیداروں کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ایسا کچھ کیا ہوتا تو ان کا کورٹ 
		مرشل ہو جاتا مگر چونکہ وہ صدر کا بیٹا ہے اس وجہ سے اس کو رعایت حاصل ہے- | 
	
	
		|   | 
	
	
		| اٹلی کی وزیر اعظم کی 
		جانب سے ردعمل  | 
	
	
		| اٹلی کی وزیر اعظم یا ان کی حکومت کی طرف سے کسی قسم کا 
		ردعمل سامنے نہیں آیا اور انہوں نے یوگنڈا کے اس شہزادے کی آفر پر کسی قسم 
		کا تبصرہ نہیں کیا- | 
	
			| 
		  | 	
			| 
		 | 	
			|   | 	
			| والد نے عہدے 
		سے ہی ہٹا دیا  | 	
	
	
			| مگر یوگنڈا کے صدر نے اپنے بیٹے کا کورٹ مارشل 
		تو نہیں کیا مگر ان کو اس کے عہدے سے نہ صرف ہٹا دیا گیا ہے بلکہ یوگنڈا کے 
		صدر سے باضابطہ طور پر اپنی عوام اور اٹلی کے حکام سے بھی معافی مانگی ہے- |