کیا واقعی زرافے گونگے ہوتے ہیں٬ چند انوکھے جانوروں کی منفرد خصوصیات اور حقائق

image
 
جانوروں کی دنیا حیرت انگیز مخلوقات سے بھری ہوئی ہے۔ چاہے وہ دیوہیکل پانڈا ہو، زہریلے کاٹنے والے ممالیہ جانور ہوں یا پھر ایسے جانور جن پر ہر کسی پیار آتا ہے- ہر جانور کچھ نہ کچھ منفرد خصوصیات کا مالک ہوتا ہے- چند عجیب جانوروں کی غیر معمولی خصوصیات سے متعلق آج ہم آپ کو اپنے اس آرٹیکل میں بتائیں گے-
 
زرافہ
زرافے کی گردن کی مخصوص شکل کی وجہ سے اکثر افراد بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ جانور آوازیں نہیں نکال سکتے۔ تاہم، ویانا یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ زرافے گنگنا کر بات چیت کرتے ہیں، خاص طور پر بہت کم فریکوئنسی میں آواز نکالتے ہیں جو سننا انتہائی مشکل ہوتا ہے-
image
 
کوالا
کوالا جانوروں کی خاص قسم marsupial کے خاندان سے تعلق رکھنے والا واحد ایسا جانور ہے جس کی انگلیوں کے نشانات بھی پائے جاتے ہیں، جیسے گوریلا اور چمپینزی (پریمیٹ)۔ سائنسدان اب بھی اس وجوہات تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
image
 
سمندری مخلوق
Axolotls نامی یہ سمندری مخلوق پوری زندگی کبھی بالغ نہیں ہوتی جبکہ اس کی ساری زندگی پانی میں ہی گزر جاتی ہے اور یہ تمام عمر لاروا کے مرحلے پر ہی رہتی ہے- اکثر افراد اسے مچھلی سمجھتے ہیں جبکہ حقیقت یہ نہیں ہے-
image
 
مگ پائیز
پہلے یہ تصور کیا جاتا تھا کہ صرف بندر ہی بنیادی طور پر، خود کو آئینے میں پہچان سکتے ہیں۔ لیکن میگپیز ایسا پرندہ ہے جو نہ صرف خود کو پہچان سکتا ہے بلکہ وہ اپنے اور اپنے عکس میں درمیان موجود فرق کو بھی جان سکتے ہیں-
image
 
اود بلاؤ
سوتے وقت الگ ہونے سے بچنے کے لیے، ایک ہی قبیلے یا خاندان (ماں اور بچہ) سے تعلق رکھنے والی اود بلاؤ ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر سوتی ہیں۔ یہ طریقہ انہیں شکاریوں کے حملوں سے بھی بچاتا ہے۔
image
 
راج ہنس
راج ہنس اپنی غذا سے ہی اپنے سنہرے اور خوبصورت پر یا پنکھ حاصل کرتے ہیں جبکہ وہ یہ غذا انتہائی منفرد طریقے سے کھاتے ہیں- اپنی منفرد شکل والی چونچوں کی وجہ سے، راج ہنس پانی میں خوراک تلاش کرنے کے لیے اپنے سر کو الٹا کرتے ہیں۔
image
 
لیمور
لیمور جسے انگریزی زبان میں Lorises کہا جاتا ہے یہ جزیرے بورنیو سے تعلق رکھنے والا جانور ہے- یہ ایک ایسا زہر خارج کرتا ہے جو انتہائی تکلیف دہ ہوتا ہے- تاہم یہ زہر عام انسانوں کے لیے مہلک ثابت نہیں ہوتا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: