| 
		چارلس چپلن نے ایک بار کہا تھا کہ “ وقت بہترین منصف ہے “- اور یہ حقیقت ہے 
		کہ ہر گزرتا سیکنڈ ہم میں سے ہر ایک پر اور ہمارے اردگرد موجود مختلف چیزوں 
		پر اپنے نشان چھوڑ جاتا ہے- گزرتے وقت کی بےرحم نشانیاں یہاں چند تصاویر کی 
		صورت میں دیکھیے- | 
	
	
		| 
		  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		اس اسٹور کے کاؤنٹر کی حالت کو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یہ کتنے 
		طویل عرصے سے اپنی خدمات سرانجام دیتا چلا آرہا ہے- | 
	
	
		| 
		  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		اس گٹار سے ایک سال کے دوران سینکڑوں شو کیے گئے جبکہ 15 سال سے مسلسل اس 
		گٹار سے کام لیا جارہا ہے- | 
	
	
		| 
		  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		کی کارڈ کے لاتعداد سوئپ کے بعد دیوار کی حالت دیکھیے جو قابلِ رحم ہوچکی 
		ہے- | 
	
	
		| 
		  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		کپ کے اندر متعدد بار چمچ چلائے جانے کی وجہ سے بننے والا ڈیزائن چیخ چیخ 
		کر کہہ رہا ہے کہ اب تو اس کا استعمال چھوڑ دو- | 
	
	
		| 
		  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		| 
		پیراگوئے میں موجود 400 سالہ قدیم لکڑی کی سیڑھیاں جو اب بھی قابلِ استعمال 
		لگتی ہیں- | 
	
		
	
		| 
		  | 
	
		
	
		| 
		 | 
	
		
	
		| 
		چراگاہ کے دروازے پر لگا تالہ جس کی حالت دیکھ کر صاف پتہ چلتا ہے کہ یہ 
		ایک زمانے سے ستم سہتا آرہا ہے- | 
	
		
	
		| 
		  | 
	
		
	
		| 
		 | 
	
		
	
		| 
		سال 2002 کے موسم گرما میں ایک طالبعلم نے فٹ بال کیمپ کے لیے جوتوں کی 
		جوڑی خریدی۔ اور 20 سال بعد نیا خریدا فرق آپ کے سامنے ہے- | 
	
		
	
		| 
		  | 
	
		
	
		| 
		 | 
	
		
	
		| 
		6 سال کے دوران اسی میز پر رکھے اسی وائلٹ کو میز سمیت دیکھیں دونوں کا حشر 
		آپ کے سامنے ہے- |