کسی کے کان انوکھے تو کسی کے پاؤں٬ بلیوں کی 6 عجیب و غریب نسلیں جو آپ نے کبھی نہیں دیکھی ہوں گی

image
 
بلیوں کا شمار دلچسپ جانوروں میں ہوتا ہے جو انسانوں میں ہنسی، پیار اور خوشی لانے کا سبب بنتی ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں بلیوں کی تقریباً 100 اقسام پائی جاتی ہیں- لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم ان میں سے نصف کو بھی نہیں جانتے-
 
Munchkin
جینیاتی تبدیلی کی وجہ سے، منچکن کی ٹانگیں بہت چھوٹی ہیں۔ اس وجہ سے بلیوں کی اس نسل کو ریڑھ کی ہڈی کے مسائل سے بچنے کے لیے خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔ بلیوں کی اس نسل کا نام منچکن قصبے کے نام پر رکھا گیا ہے۔
image
 
Devon Rex
یہ ایک چھوٹے سر لیکن چوڑے کانوں والی بلی ہوتی ہے جس کی آنکھیں گول گول اور بڑی بڑی ہوتی ہیں- بلیوں کا اس خاص قسم کا پہلا نمونہ انگلینڈ کی ایک ویران کان سے دریافت ہوا تھا جو وہاں آوارہ گھوم رہی تھی-
image
 
Savannah
یہ بلی جنگلی اور گھریلو بلی کا کراس ہے اور ہائبرڈ ہونے کی وجہ سے اس کی فطرت جنگلی ہوتی ہے- یہ ان چند بلیوں میں سے ایک ہے جو پانی سے نفرت نہیں کرتیں بلکہ کچھ زیادہ ہی اس سے لطف اندوز ہوتی ہیں- یہاں تک کہ بعض صورتوں میں غوطہ بھی لگاتی ہیں-
image
 
American Curl
اس بلی کے کان بہت عجیب انداز میں گھومے ہوئے ہوتے ہیں- بلی اس کی نسل کا پہلا نمونہ 1981 میں کیلیفورنیا میں روگاس فیملی کے گھر کی چوکھٹ پر نمودار ہوا۔ اس بلی کا رنگ سیاہ تھا اور اس نے جن بچوں کو جنم دیا ان کے کان بھی ایسے ہی گھومے ہوئے تھے-
image
 
Abyssinian
اس بلی کا تعلق ایتھوپیا سے ہے اور یہ دنیا کی قدیم ترین نسلوں میں سے ایک ہے۔ اس کی بادام کی شکل والی آنکھیں، پتلے پنجے اور چھوٹی کھال اس بلی کو بہت خوبصورت بناتی ہے، یہ کسی جنگلی جانور کی طرح دکھائی دیتی ہے۔
image
 
Exotic Shorthair
بلیوں کی یہ قسم بھی بہت انوکھی اور منفرد ہے- اس بلی کی انوکھی خاصیت اس کا منہ ہے جو چپٹی شکل میں ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: