حادثہ کا سبب کوئی اور نہیں بلکہ آپ خود، گاڑی چلاتے ہوئے کی جانے والی کچھ ایسی غلطیاں جن کے نتائج خطرناک

image
 
انسان جب گاڑی کا اسٹئیرنگ تھامتا ہے تو کچھ افراد ایسے بھی ہوتے ہیں جو اس دوران کچھ ایسی غلطیاں کر گزرتے ہیں جو نہ صرف ان کی جان کو خطرے میں ڈال دیتے ہیں بلکہ اس سے ان کے ساتھ بیٹھے لوگوں کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا ہے-
 
گاڑی چلاتے ہوئے کچھ احتیاطیں
آج ہم آپ کو کچھ ایسی خاص باتیں بتائيں گے جو کہ بظاہر دیکھنے میں تو بہت بے ضرر لگتی ہیں مگر ان کو کرنے سے ایسے نقصان کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے جو نا قابل تلافی ہو سکتے ہیں-
 
ہینڈ فری لگا کرگاڑی چلانا
اکثر افراد آج کل گاڑی چلاتے ہوئے کانوں پر ہینڈ فری لگا کر اس میں گانے لگا لیتے ہیں لیکن یاد رہے یہ عمل اس حوالے سے بہت خطرناک ثابت ہو سکتا ہے کیوں کہ اس سے انسان گاڑی سے باہر کے ماحول سے کٹ جاتا ہے- ہینڈ فری لگانے سے اس کو ارد گرد کی گاڑيوں کی آواز یا ہارن کی آواز سنائی نہیں دیتی ہے جس سے حادثے کے امکانات میں اضافہ ہو سکتا ہے-
 
image
 
تھکاوٹ کی حالت میں گاڑی چلانا
عام طور پر لانگ روٹ میں چلنے والی گاڑيوں کے ہونے والے حادثات کا سب سے بڑا سبب ڈرائيور کا بہت زيادہ تھکا ہونا بھی ہوتا ہے۔ کیوں کہ گاڑی چلانے کے لیے انسان کے تمام حسی اعضا کا چاک و چوبند ہونا ضروری ہے- اگر تھکاوٹ کے ساتھ گاڑی چلائی جائے تو اس سے انسان کی قوت فیصلہ بھی کمزور ہو سکتی ہے لہٰذا اس بات کا امکان ہو سکتا ہےکہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے-
 
سیٹ بیلٹ لگانا
گاڑی چلاتے ہوئے سیٹ بیلٹ باندھنا ضروری قرار دیا جاتا ہے مگر اکثر افراد اس کو غیر ضروری قرار دے کر سیٹ بیلٹ لگا کر گاڑی چلانا مزاق سمجھتے ہیں۔ مگر آٹو انڈسٹری کے ماہرین کا یہ ماننا ہے کہ سیٹ بیلٹ لگا کر گاڑی چلانا اس حوالے سے بہت ضروری ہوتا ہے کہ خدانخواستہ کسی بھی حادثے کی صورت میں گاڑی میں بیٹھے افراد سیٹ بیلٹ کی وجہ سے بڑے نقصان سے محفوظ رہ سکتے ہیں-
 
گاڑی چلاتے ہوئے دھیان ادھر ادھر رکھنا
کچھ افراد گاڑی چلاتے ہوئے موبائل پر میسج کرتے نظر آتے ہیں یا پھر اپنی مرضی کے گانے لگاتے نظر آتے ہیں کچھ افراد گاڑی چلاتے ہوئے ساتھ بیٹھے افراد سے نہ صرف گفتگو میں مشغول ہو جاتے ہیں یا پھر ایک ہاتھ سے کچھ کھانے پینے بھی لگتے ہیں تو یہ سارے کام ان کے دھیان کو گاڑی چلانے سے ہٹا دیتے ہیں جو کہ حادثے کا سبب بن سکتے ہیں-
 
image
 
گاڑی میں خرابی کے باوجود اسے چلانا
ایسا عام طور پر اکثر ہم نے اپنے ارد گرد کے افراد میں دیکھا ہو گا کہ گاڑی کی چھوٹی موٹی خرابیوں کو نظرانداز کر کے گاڑی کو اس وقت تک چلاتے ہیں جب تک کہ وہ کسی نہ کسی صورت چلتی رہتی ہے
مگر گاڑی کو اس طرح سے چلانا بعض اوقات شدید خطرات کا بھی سبب بن سکتا ہے جیسے کہ کمزور ٹائر کے ساتھ گاڑی چلانے کی صورت میں گاڑی کا ٹائر اچانک پھٹ سکتا ہے اور حادثہ ہو سکتا ہے لہٰذا گاڑی چلانے سے قبل گاڑی کو چیک کر لینا ضروری ہوتا ہے-
 
یہ کچھ ایسے اہم نکات ہیں جن کا خیال رکھ کر انسان نہ صرف گاڑی کو حادثے سے بچا سکتا ہے بلکہ اپنی اور دوسروں کی جانوں کو بھی محفوظ رکھ سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: