کیا آپ پریشان ہیں تو جانیں اس کمپنی کے بارے میں جو آپ کی پریشانی ایک گھنٹے میں دور کر دے

image
 
آج کل ہر انسان کسی نہ کسی پریشانی کا شکار ہے جس کے لیے ہر فرد اپنے انداز میں اپنی اس کیفیت سے نکلنے کی کوشش کرتا ہے کوئی لمبی واک کرتا ہے تو کوئی موسیقی سنتا ہے کچھ افراد تو اس عالم میں ماہرین نفسیات سے بھی رجوع کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں-
 
جس طرح دنیا بھر میں ڈيمانڈ اور سپلائی کا اصول ہوتا ہے تو لوگوں کو آج کل کے دور میں پریشانی سے بچانے اور ڈپریشن سے نکالنے کا کام بھی ایک منافع بخش صنعت کی حیثیت اختیار کرتا جا رہا ہے جس کے لیے لوگ نت نئے طریقے اختیار کرکے لوگوں کو ڈپریشن سے نکال رہے ہیں- کوئی یوگا کرواتا ہے تو کوئی مختلف نفسیاتی سیشن کرتے ہیں مگر آج ہم آپ کو ایک انوکھی کمپنی کے بارے میں بتائيں گے جو ایک عجیب انداز میں لوگوں کو ذہنی دباؤ سے نکالتی ہے-
 
لوگوں کو پریشانی سے نجات دلوانے والی کمپنی
حال ہی میں روس کی پریکارٹڈ نامی کمپنی کا سوشل میڈیا پر بہت شہرہ سننے میں آرہا ہے اس کمپنی کا دعویٰ ہے کہ آج کل کے دور میں لوگوں کو پریشانی اور ذہنی دباؤ سے نجات دلانے کا علاج ان کے پاس موجود ہے-
 
image
 
یہ کمپنی 47 لاکھ بھارتی روپے کی خطیر رقم جو پاکستانی کرنسی میں 1 کروڑ 26 لاکھ سے زائد کی رقم بنتی ہے کے عوض لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرتی ہے جس کے لیے یہ ایک انوکھا طریقہ استعمال کرتی ہے۔ اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اس کمپنی کی مالک کا کہنا ہے کہ جو افراد علاج کے لیے ان کے پاس آتے ہیں ان لوگوں کو علاج کے غرض سے وہ باقاعدہ زمین میں ایک قبر بنا کر اور اس شخص کو ایک تابوت میں 20 منٹ سے لے کر 60 منٹ تک دفن کر دیا جاتا ہے-
 
کمپنی کی مالکہ کا کہنا ہے کہ یہ طریقہ مکمل محفوظ ہے اور اس وقت کے دوران تابوت میں دفن شخص کو خاص موسیقی سنائی جاتی ہے اور قبر میں شمعیں بھی جلائی جاتی ہیں -
 
ذہنی دباؤ اور پریشانی سے نجات کا دعویٰ
اس کمپنی کی مالکہ کا یہ کہنا ہے کہ قبر میں داخل ہونے والا شخص اپنی وصیت کر کے قبر میں جاتا ہے اور اس دوران درحقیقت اس بیمار شخص کے اندر کے خوف ختم ہو جاتے ہیں اور وہ مٹی تلے قبر میں یہ وقت صرف اپنے ساتھ گزارتا ہے جس سے اس کو دنیا کے مسائل کا مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل ہوتی ہے اور وہ ایک بدلا ہوا انسان بن کر قبر سے نکلتا ہے -
 
image
 
آن لائن سہولیات بھی میسر
پریکارٹڈ نامی کمپنی کی مالکہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ جو افراد آن لائن علاج کی سہولت حاصل کرنا چاہیں ان کو وہ 12 لاکھ بھارتی روپے کے عوض آن لائن علاج تجویز کرتی ہیں جس میں قبر میں دفن تو نہیں کیا جاتا تاہم مریض کا موسیقی اور روشنیوں سے علاج کیا جاتا ہے-
 
آخر میں یہ ہی کہہ سکتے ہیں کہ یہ انوکھا طریقہ علاج اس نظریہ کے تحت کام کرتا ہے کہ موت ایک حقیقت ہے اور جس انسان کو موت کا یقین ہو اس کا دنیا کی چیزوں کو کھو دینے کا ڈر نکل جاتا ہے اور وہ بہادر ہو کر بڑی سے بڑی مشکل کا مقابلہ کرنے کے لیۓ تیار ہو جاتا ہے -
YOU MAY ALSO LIKE: