کمزور دل والے حضرات ان کو نہ دیکھیں، کچھ ایسی تصاویر اور حقائق جو راتوں کی نیند بھی اڑا سکتی ہیں

image
 
ہم اکثر اپنے اردگرد کی مافوق الفطرت چیزوں کے خیال سے پریشان ہو جاتے ہیں، یا پھر ہم ڈراؤںی فلموں کے فرضی کرداروں سے خوفزدہ ہو جاتے ہیں۔ تاہم بعض اوقات انسان ایسے خوفناک یا دلچسپ کام خود بھی کر بیٹھتے ہیں کہ وہ دوسری مخلوق سے آگے نکل جاتے ہیں- انسٹاگرام اکاؤنٹ "ہارر فیکٹس" کچھ خوفناک اور پریشان کن حقائق اور تصویریں شیئر کرتا ہے جو کمزور دل لوگوں کے لیے نہیں ہیں۔ ان کی کچھ خوفناک، اور پریشان کن پوسٹس یہاں بھی دیکھیں:
 
شارک سے جنگ:
سال 2001 میں فلوریڈا کے رہائشی نے 7 فٹ لمبی شارک سے جنگ لڑ کر اپنے 10 سالہ بھتیجے کا زخمی ہاتھ واپس لینے میں کامیاب ہوگیا جو شارک نے کاٹ لیا تھا- دلچسپ بات یہ ہے کہ ڈاکٹر اس ہاتھ کو جسم کے ساتھ واپس جوڑنے میں کامیاب بھی رہے-
image
 
بیٹا مل گیا:
لی زنگی نامی چینی خاتون کا ملاپ ایک مرتبہ پھر اپنے اس بیٹے سے ہوگیا جو 1988 میں ان سے بچھڑ گیا تھا- خاتون نے بیٹے کی تلاش میں 32 سال سفر کیا اور اس دوران انہوں نے 20 صوبے اور سینکڑوں قبصے چھان مارے- اپنے بیٹے کی تلاش میں 29 بچے انہوں نے ان کے خاندانوں سے ملا دیے-
image
 
دنیا کا سب سے خوفناک جانور:
سال 1963 میں برونکس نامی چڑیا گھر نے ایک نمائش کا انعقاد کیا اور انہوں نے لوگوں سے کہا کہ نماش میں آکر “ دنیا کے سب سے خوفناک جانور “ کو اپنی آنکھوں سے دیکھیں- درحقیقت وہاں ایک شیشہ نصب تھا جو خود آنے والے انسان کو ہی خوفناک جانور کے طور پر پیش کرتا تھا-
image
 
ٹریکٹر حادثہ:
1992 میں ایک نوجوان اپنے کھیت میں کام کے دوران ٹریکٹر حادثے کا شکار ہوگیا اور اس کے دونوں بازوں کچلے گئے- اس وقت یہ نوجوان اکیلا تھا لیکن اس نے ہمت نہ ہاری اور اپنے منہ سے پنسل پکڑ ریسکیو کے ادارے کا فون نمبر ملایا جو اس کی مدد کو پہنچنے- خوش قسمتی کی بات یہ ڈاکٹر بھی اس نوجوان کے دونوں بازو واپس جسم سے منسلک کرنے میں کامیاب رہے-
image
 
خودکشی:
1970 میں ایک شخص نے گولڈن گیٹ برج سے کود کر خودکشی کر لی لیکن وہ اس عمل سے قبل ایک تحریری نوٹ بھی چھوڑا- اس شخص نے اپنے خط میں لکھا کہ “ میں پًل کی طرح جارہا ہوں اور اگر اس راستے میں کسی ایک شخص نے بھی میری جانب مسکرا کر دیکھ لیا تو میں چھلانگ نہیں لگاؤں گا“-
image
 
خوفناک کوڑا:
یہ ایک خوفناک کوڑا ہے جسے انسان کی ریڑھ کی ہڈی سے بنایا گیا ہے- یہ کوڑا ایک ایسے ویران گھر سے دریافت ہوا جو امریکہ کی ریاست wyoming میں واقع تھا-
image
 
چار پاؤں اور تین ٹانگیں:
یہ فرانسسکو لیٹینی نامی شخص تھا جس کی 3 ٹانگیں 4 پاؤں اور 16 انگلیاں تھیں- (اس شخص کا ایک پاؤں ایک ٹانگ کے اوپر جڑا ہوا ہے)- یہ شخص سرکس میں اپنی خدمات سرانجام دیتا تھا- اور اس سب کے باوجود 78 سال کی عمر تک زندہ رہا-
image
YOU MAY ALSO LIKE: