| 
		 | 
	
	
		|   | 
	
	
		| بچے فرشتے ہوتے ہیں یہ وہ قول ہے جو ہم نے بچوں کی 
		معصومیت کے سبب ہمیشہ بڑوں سے سنا ہے مگر یاد رہے کہ یہ اکیسویں صدی ہے اور 
		اس صدی کے حوالے سے کہا جاتا ہے کہ بہت کچھ انوکھا ہو رہا ہے اور آنے والے 
		وقت میں انوکھا ہونے جا رہا ہے- اس دور میں پیدا ہونے والے بچوں کو موبائل 
		فون اور ٹیکنالوجی کے دور کے بچے کہا جا جاتا ہے۔ ماضی میں بچے پیدا ہونے 
		کے بعد ایک ماہ تک آنکھیں ہی نہیں کھولتے خاندان والے ان کی آنکھوں کے رنگ 
		کے بارے میں ہی اندازے لگاتے رہتے تھے- مگر آج کے دور کے تو بچے پیدا ہی 
		پاوچ بنا کر سیلفی لینے والے انداز میں پیدا ہوتے ہیں یقین نہ آئے تو ان 
		بچوں کی تصاویر دیکھ کر خود فیصلہ کر لیں- | 
	
	
		|   | 
	
	
		| 1: جاسوس بچہ  | 
	
	
		| اس بچے کے دیکھنے کے انداز سے تو یہی محسوس ہو رہا ہے کہ 
		یہ کوئی جاسوس ہے آپ کا کیا خیال ہے-  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		|   | 
	
	
		| 2: نواب بچہ  | 
	
	
		| ٹانگ پر ٹانگ رکھ کر سر کے نیچے بازو رکھ کر لیٹنے کا 
		انداز بتا رہا ہے کہ جناب نواب ہیں-  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		|   | 
	
	
		| 3: پاؤچ بنا کر سیلفی کے 
		لیے تیار بچہ  | 
	
	
		| اس بچے کی ماں یقینا سیلفی لینے کی بہت شوقین ہوگی-  | 
	
	
		| 
		 | 
	
	
		
	
		| 
		  | 
	
	
		
	
		| 
		4: بگڑا ہوا بچہ  | 
	
	
		
	
		| 
		ان صاحب زادے کا آنکھ مارنے کا انداز اور ہاتھ کا ایکشن بتا رہا ہے کہ پوت 
		کے پاؤں پالنے سے ہی ظاہر ہو رہے ہیں-  | 
	
	
		
	
		| 
		 | 
	
	
		
	
		| 
		  | 
	
	
		
	
		| 
		5: سب ٹھیک ہے اب تنگ مت کرو | 
	
	
		
	
		| 
		بچوں کو ہر کوئی پیار کرنے کے چکر میں جگا دیتا ہے تو آرام پسند اس بچے کو 
		حفاظتی تدبیر اختیار کرنی پڑی کہ سب ٹھیک ہے آرام کرنے دو-  | 
	
	
		
	
		| 
		 | 
	
	
		
	
		| 
		  | 
	
	
		
	
		| 
		6: غصے والا بچہ | 
	
	
		
	
		| 
		کچھ بچوں کو دنیا میں آنے پر بہت ہی غصہ ہوتا ہے جو ان کے چہرے سے بھی ظاہر 
		ہوتا ہے- | 
	
	
		
	
		| 
		 | 
	
	
		
	
		| 
		  | 
	
	
		
	
		| 
		بچوں کی یہ تصاویر ان کی معصومیت کی ایک اور دلیل ہے کہ وہ عام لوگوں کی 
		طرح دو چہرے نہیں رکھتے بلکہ جو ان کے دل میں ہوتا ہے ان کے چہرے سے بھی 
		ظاہر ہو جاتا ہے-  |