ہمارا نصاب ایک مخصوص معلومات تک محدود ہوتا ہے لیکن پوری دنیا کے بارے میں
جاننے کا شوق رکھنے والے اپنے کورس کی کتابوں تک محدود نہیں رہتے- اور
انہیں جس ذریعے سے بھی معلومات ملے وہ اسے حاصل کر کے رہتے ہیں- ہمارے آج
کے آرٹیکل میں بھی چند ایسی ہی مختصر معلومات پر مشتمل تاریخی تصاویر دیکھی
جاسکتی ہیں جو یقیناً آپ کے علم میں اضافے کا سبب بنیں گی- |
|
|
یہ دیو ہیکل کیمرہ کوڈک کا K-24 کیمرہ ہے جسے پائلٹ فضا سے جاسوسی کے لیے
استعمال کیا جاتا تھا- |
|
|
جنگل میں ایک باربیری شیر کی آخری تصویر جو 1925 میں کھینچی گئی تھی- |
|
|
مین ہٹن پل کی تعمیر کے دوران کھیںچی جانے والی تصویر جو کہ 1909 میں لی
گئی٬ یعنی یہ تصویر 100 سال سے بھی زیادہ پرانی ہے- |
|
|
آخری روسی شہنشاہ نکولس دوئم اور ان کا کزن انگلینڈ کا بادشاہ، جارج پنجم-
ان کی یہ تاریخی تصویر 1913 میں کھیںچی گئی- |
|
|
زلزلے کے بعد جلتا ہوا فرانسسکو مشن ڈسٹرکٹ٬ تصویر میں قید یہ منظر سال
1906 کا ہے- |
|
|
یہ اس وقت تصویر ہے جب فرانس کے ایفل ٹاور پر آسمانی بجلی گری٬ یہ تصویر
سال 1906 میں کھیںچی گئی- |
|
|
ایک کار امریکی ریاست ٹیکساس کے علاقے ٹیکساس پین ہینڈل میں مٹی دھول کے
طوفان سے بچنے کی کوشش کر رہی ہے - خوفناک طوفان کی یہ تصویر 1936 میں
کھینچی گئی |
|
|
فائرمین کلیولینڈ، اوہائیو میں دریائے کویاہوگا کی آگ کے سے نمٹنے کی کوشش
کر رہے ہیں، جس کی شروعات پانی پر تیل بہنے کی وجہ سے ہوئی اور یہ منظر سال
1952 کا ہے- |
|
|
جنوبی کیرولینا میں ایک ٹیکسٹائل مل میں چائلڈ لیبر کے قوانین کی خلاف ورزی٬
یہ تصویر 1908 میں کھینچی گئی- |
|
|
الاسکا کے اس شہری کو جادو ٹونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے- یہ تصویر
سال 1886 میں کھینچی گئی تھی یعنی 136 سال پرانی ہے- |