یہ چھوٹی سی چیز بڑی خرابی پیدا کر سکتی ہے، پہلی بار گھر خریدنے والے افراد 7 باتوں کا خیال رکھ کر بڑے نقصان سے بچ سکتے ہیں

image
 
یقیناً اپنا گھر خریدنا کسی دور میں بھی آسان نہیں رہا بالخصوص مہنگائی کے اس دور تو یہ ایک خواب کی مانند معلوم ہوتا ہے- لیکن آگر آپ خوش قسمتی سے پہلی بار اپنا گھر خریدنے کی کوشش کر رہے ہیں اور کامیابی کے قریب بھی ہیں تو چند اہم باتوں کا ضرور خیال رکھیں تاکہ کسی نقصان یا دھوکے سے بچ سکیں- آج کے دور گھر کی مالیت کم سے کم بھی لاکھوں میں ہے اور اس میں ہونے والا خدانخواستہ کسی قسم کا نقصان بھی بڑا ہی ہوتا ہے-
 
اچھی طرح معائنہ کریں
گھر خریدنے سے قبل اس کا اچھی طرح معائنہ ضرور کریں- جس گھر کو خریدنے کے حوالے سے آپ سنجیدہ ہیں اس کا دو بار بھی جائزہ لینا پڑے تو ضرور لیں- گھر فروخت کے لیے پیش کرنے والے افراد یا ایجنٹ کی باتوں پر بالکل یقین نہ کریں- اپنی پوری تسلی کریں تاکہ آپ کو گھر سے متعلق حقیقی مسائل سے بھی آگہی حاصل ہو-
 
دیمک کو ضرور چیک کریں
اکثر گھروں میں دیمک لگی ہوئی ہوتی ہے جس کی جانب آپ کا دھیان نہیں جاتا- اس لیے ضروری ہے کہ جب بھی کوئی گھر خریدنے لگیں اس میں موجود لکڑی کے سامان کی اچھی طرح کریں- اگر کہیں کوئی دیمک یا کھٹمل وغیرہ نظر آئے تو فوراً چوکنے ہوجائیں اور پہلے اس سے نجات کے بارے میں سوچیں ورنہ آپ کو بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے-
 
image
 
مکمل تحقیق کریں
گھر خریدنے سے قبل اس کے کاغذات کے بارے میں ہر ادارے سے مکمل تحقیق کریں- اس کے علاوہ گھر کی مرمت پر آنے والے اخراجات کی بھی تحقیق اچھی طرح کرلیں ورنہ کاغذات میں دیا جانے والا دھوکہ یا پھر مرمت پر آنے والے اندازے سے زیادہ کے اخراجات آپ کو بڑی مشکل میں ڈال سکتے ہیں- ہو سکے تو متعلقہ شعبہ جات کے ماہرین کی خدمات ضرور حاصل کریں-
 
ایمرجنسی فنڈ کا انتظام کر کے رکھیں
گھر کی تبدیلی کے دوران کسی چیز کی خرابی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے- جیسے کہ شفٹ کرنے کے دوران فریج ٹی وی یا پھر واشنگ مشین وغیرہ سے کوئی ضروری شے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوسکتی ہے- اس کی مرمت یا تبدیلی کے لیے بھی آپ کے پاس علیحدہ رقم کا بندوبست ہونا چاہیے- عموماً دیکھا گیا ہے کہ ہم اپنی تمام جمع پونجی نئے کی گھر کی خریداری یا اس کی تزئین آرائش پر خرچ کردیتے ہیں اور دیگر مسائل کی جانب ہماری توجہ بھی نہیں رہتی-
 
ضروری چیزوں کی فہرست
نئے گھر میں پہلے 6 ماہ بہت اہم ہوتے ہیں کیونکہ اس دوران آپ کو روزانہ کچھ نہ کچھ خریدنا پڑتا ہے- اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ سامان کی مختلف فہرستیں بنا لیں- ایک وہ فہرست ہو جو آپ خریدنا چاہتے ہیں دوسری فہرست میں وہ چیزیں ہوں جو خریدنا اشد ضروری ہے اور تیسری فہرست ان چیزوں پر مشتمل ہو جو کبھی بھی خریدی جاسکتی ہیں- ابھی حساب سے ان پر عمل کرتے جائیں-
 
image
 
تمام تالے تبدیل کریں
یہ انتہائی اہم تجویز ہے کہ جب بھی کوئی گھر خریدیں تو اس کے تمام لاک یا تالے ضرور تبدیل کروائیں تاکہ نئے تالوں کی چابی صرف اور صرف آپ کے پاس ہی ہو اور کسی دوسری چابی کا خدشہ نہ رہے- یہ آپ کی حفاظت کے لیے انتہائی ضروری ہے-
 
چھوٹی موٹی مرمت
گھر میں اگر کسی چھوٹی موٹی مرمت کا سامنا ہو تو اسے ہرگز نظر انداز نہ کریں اور اسے وقت سے پہلے ہی مکمل کرلیں- بصورت دیگر یہ چھوٹی مرمت نہ سے صرف بڑے خرچے میں تبدیل ہوسکتی ہے بلکہ بڑا نقصان بھی کر سکتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: