ان کو گلے لگا لو ان کا تو بہت بڑا نقصان ہو گیا، کچھ نقصان جن کے بعد انسان کا بے ساختہ رونے کا دل چاہے

image
 
عام طور پر کسی بڑے نقصان یا سانحہ کے بعد تو سب ہی لوگ تسلی دینے کے لیے آجاتے ہیں مگر کچھ دکھ اتنے بڑے ہوتے ہں جو لوگوں کی نظر میں تو چھوٹے ہوتے ہیں مگر ان کے بعد شدت سے کسی ہمدرد کے کاندھے کی ضرورت ہوتی ہے جس پر سر رکھ کر رویا جا سکے- ایسے ہی کچھ چھوٹے نقصان اور ان کے بڑے دکھوں کے بارے میں ہم آپ کو بتائيں گے-
 
1: دانتوں کی بتیسی کے پیالے میں مکڑی کی لاش
ایک جانب تو دانتوں کا ٹوٹ جانا انسان کو معذور کر ڈالتا ہے اور اس کے بعد وقتی سہارے بتیسی کو جب رات میں پیالے میں رکھیں اور صبح ناشتے سے پہلے اس میں تیرتی مکڑی کی لاش نظر آجائے تو اس مہنگی بتیسی کے ضائع ہونے کا دکھ بہت ہی بڑا ہوتا ہے-
image
 
2: صرف ایک اںڈے کے پھوٹنے کا غم تم کیا جانو
انڈا ابالنا دنیا کا سب سے آسان کام ہے لیکن اگر یہ انڈا غلطی سے مائکرو ویو اوون میں رکھ کر ابالا جائے تو نتائج کے ذمہ دار آپ خود ہو سکتے ہیں کیوں کہ وہ انڈا نہ صرف پھوٹے گا بلکہ پھوٹ کر ساری جگہ بھی گندی کر دے گا اور اس کے دکھ کا حساب کوئی نہیں کر پائے گا-
image
 
3: سیر تو کر لی اب سزا بھی بھگتو
سیر و تفریح کا الگ مزہ ہوتا ہے مگر اس کے بعد واپسی پر اگر ساتھ الرجی کا تحفہ بھی مل جائے تو اس کی تکلیف کا اندازہ وہی لگا سکتا ہے جس کو اس کا سامنا کرنا پڑا ہو-
image
 
4: فصل تو لگا لی لیکن حاصل کیا ہوا اس کو دیکھیں
عام طور پر ہر کسان کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ جو فصل لگائے اس کا پھل اس کو بہت اچھا ملے لیکن کچھ فیصلے قدرت کے ہاتھ میں ہی ہوتے ہیں جیسے کہ اتنا چھوٹا تربوز جب فصل میں ملے تو کسان کو دکھ تو ہوگا-
image
 
5: ادائیگی کرنے کے لیے ڈیبٹ کارڈ نکالیں اور وہ ٹوٹ جائے
جس طرح انسان کو جیب سے گرے ہوئے دس روپے کا صدمہ ہمیشہ رہتا ہے لوگ کہتے ہیں سیکڑوں روپے خرچ کر لیں تو دکھ نہیں ہوتا لیکن اگر دس روپے بھی گم ہو جائيں تو دکھ شدید ہوتا ہے- اسی طرح ڈیبٹ کارڈ بھی اگر اچانک ٹوٹ جائے تو ایسا ہی دکھ ہوتا ہے-
image
 
6: چھینک آئے اور چشمہ ٹوٹ جائے
کہتے ہیں کہ چھینک آئے تو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے مگر اس چھینک کے سبب اگر چشمہ کا شیشہ نکل جائے تو کیا کرنا چاہیے
image
 
7: چاولوں کے ڈبے کا یہ حال پالتو بلی کر دے تو کیا محسوس ہوگا
آج کل کی اس مہنگائی کے دور میں چاول خریدنا ایک بڑا کام ہے اور اگر چاولوں کے ڈبے کا بلی یہ خالی کر دے تو دکھ تو شدید ہوگا نا-
image
 
آج کل کی اس مہنگائی کے دور میں چاول خریدنا ایک بڑا کام ہے اور اگر چاولوں کے ڈبے کا بلی یہ خالی کر دے تو دکھ تو شدید ہوگا نا-
YOU MAY ALSO LIKE: