دنیا کی پہلی تصویر کیسی تھی؟ کیمرے کی آنکھ سے کھینچی جانے والی وہ پہلی تصاویر جنہوں نے انسان کو حیران کردیا

image
 
کیمرے کی ایجاد اور فوٹوگرافی نے اپنے آغاز سے ہی انسان کو متاثر کر رکھا ہے- تاریخی جنگ کی تصاویر سے لے کر خلا کی حیرت انگیز تصاویر تک، انسان کو ہر لمحے کو اپنے کیمرے میں قید کرنے کا موقع ملا ہے- تاہم ہم یہاں کیمرے کی ایجاد کے بعد کھینچی جانے والی چند ایسی تصاویر پیش کر رہے ہیں جنہیں مختلف حوالوں سے پہلی تصویر ہونے کا اعزاز حاصل ہے-
 
سب سے پہلی تصویر
یہ کیمرے سے کھینچی جانے والی دنیا کی پہلی تصویر ہے اس لیے ایک انتہائی یادگار تصویر ہے- یہ تصویر سال 1826 میں فرانس کے علاقے Bourgogne میں کھینچی گئی تھی اور یہ وہاں کا منظر ہے جو یقیناً سمجھ میں آنا مشکل ہے-
image
 
انسان کے ساتھ پہلی تصویر
یہ کسی انسان کے ساتھ کیمرے سے کھینچی جانے والی پہلی تصویر ہے- یہ تصویر سال 1838 میں فرانس کے شہر پیرس میں کھینچی گئی-
image
 
چاند کی پہلی تصویر
یہ چاند کی کھینچی جانے والی سب سے پہلی تصویر ہے جو 1840 میں کھیںچی گئی- یہ یادگار تصویر امریکہ کے شہر نیویارک میں واقع ایک رصد گاہ کی چھت سے کھینچی گئی تھی-
image
 
امریکی صدر کی سب سے پرانی تصویر
یہ ایک امریکی صدر کی انتہائی تاریخی تصویر ہے جو سال 1843 میں کھینچی گئی تھی- یہ تصویر امریکہ کے صدر جان ایڈمز کی ہے-
image
 
سورج کی پہلی تصویر
یہ سورج کی وہ تصویر ہے جو سب سے پہلے کیمرے سے لی گئی تھی- یہ تصویر سال 1845 میں فرانس کے شہر پیرس میں کھینچی گئی تھی-
image
 
نیویارک شہر کی تاریخی تصویر
یہ نیویارک شہر کی قدیم ترین تصویر ہے جو کہ سال 1848 میں کھینچی گئی تھی- یہ تصویر امریکہ کے شہر نیویارک کے علاقے مین ہٹن کی ہے-
image
 
پہلی رنگین تصویر
یہ دنیا کی سب سے پہلی رنگین یا کلر تصویر ہے جو سال 1861 میں کھینچی گئی- Tartan Ribbon کی یہ تصویر لندن میں کھینچی گئی تھی-
image
 
زمین کے کسی مقام کی پہلی رنگین تصویر
یہ دنیا کی سب سے پہلی ایسی رنگین تصویر ہے جو کسی چیز کے بجائے زمین کے کسی مقام کی کھینچی گئی ہے- یہ تصویر فرانس کے علاقے ایجن میں 1877 میں کھیںچی گئی-
image
YOU MAY ALSO LIKE: