آکسیجن ماسک صرف 12 منٹ تک ہی کام کرتا ہے اور۔۔ 7 ایسے راز جن پر سے جہاز کا عملہ کبھی بھی پردہ نہیں اٹھاتا

image
 
چاہے آپ جہازوں کے ذریعے بہت زیادہ سفر کرتے ہوں لیکن پھر اس ائیر لائن انڈسٹری سے متعلق آپ سب کچھ جاننے کا دعویٰ نہیں کرسکتے- عوام کچھ ایسی چیزوں کو نہیں جانتے جو ایئر لائن کی دنیا میں پردے میں رکھی جاتی ہیں۔ کیونکہ اگر ان باتوں سے پردہ اٹھا دیا جائے تو ائیر لائن کا سفر قدرے مختلف ہوگا-
 
ایمرجنسی آکسیجن ماسک
ہوائی جہاز میں ایمرجنسی آکسیجن جو مسافر کی نشست پر ہی موجود ہوتا ہے وہ صرف مسافر کو 12 سے 15 منٹ تک ہی آکسیجن فراہم کرسکتا ہے- لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کہ آکسیجن ختم ہونے سے قبل ہی پائلٹ جہاز کو ایسی محفوظ اونچائی تک لانے میں کامیاب ہوجاتا ہے جہاں پر قدرتی آکسیجن کی فراہمی آسان ہوجاتی ہے-
image
 
پائلٹ سوتے بھی ہیں
واقعی یہ سننے میں عجیب لگتا ہے لیکن یہ بات حقیقت ہے کہ پائلٹ دورانِ پرواز اپنی نیند بھی پوری کرتے ہیں- ایسا وہ طویل وقت تک اڑنے والے پروازوں کے دوران کرتے ہیں- اس کے لیے وہ آٹو پائلٹ کے سسٹم کا استعمال کرتے ہیں-
image
 
ایک ساتھ کھانا کھانے کی اجازت نہیں
یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ ایک جہاز میں کم سے کم دو پائلٹ ضرور موجود ہوتے ہیں لیکن ان سے متعلق ایک دلچسپ قانون کے بارے میں آپ نہیں جانتے ہوں گے- جی ہاں کچھ ائیر لائنز ایک ساتھ جہاز اڑانے والے دو پائلٹوں اکھٹے کھانا کھانے کی اجازت نہیں دیتیں- ان دونوں کے لیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ الگ الگ ریسٹورنٹس میں کھانا کھائیں- یہ اس لیے ہوتا ہے کہ اگر ایک پائلٹ کھانے کی وجہ سے بیمار ہوتا ہے تو دوسرا ہرگز نہ ہو-
image
 
موت کی تصدیق
اگرچہ پرواز کے عملے کو بنیادی ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی جاتی ہے، یہاں تک کہ یہ مریض کی طبعیت بحال تک کرنے کی بھی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن زیادہ تر پروازوں میں عملے کا کوئی بھی ایسا رکن موجود نہیں ہوتا جو کسی شخص کی موت کی تصدیق کر سکے۔
image
 
دونوں انجن فیل
ہنگامی صورت حال میں، پائلٹ کبھی بھی اعلان نہیں کرتا کہ جہاز کے دونوں انجن کام کرنے میں ناکام ہو چکے ہیں۔ افراتفری کو روکنے اور صورتحال کو مزید بگاڑنے سے بچنے کے لیے ہمیشہ اس بات کا ذکر کرے گا کہ ایک انجن نے کام کرنا چھوڑ دیا ہے۔
image
 
باتھ روم کا لاک
آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ جہاز میں موجود باتھ روم کے دروازے کا لاک باہر سے بھی کھولا جاسکتا ہے- یہ حفاظتی نقطہ نظر کے تحت ہوتا ہے- ایک خفیہ میکینیزم دروازے پر درج پیغام “ سگریٹ نوشی منع ہے“ کے نیچے چھپا ہوتا ہے جس کی مدد سے لاک کھولا جاتا ہے-
image
 
روشنیاں مدھم
جہاز کا عملہ رات کے وقت اندرونی لائٹس کو مدھم کر دیتا ہے تاکہ مسافروں کی آنکھیں پہلے ہی اندھیرے میں ایڈجسٹ ہو جائیں، یہ ٹیک آف یا لینڈنگ کے دوران کچھ غلط ہو جانے کے حوالے سے ایک حفاظتی اقدام ہوتا ہے۔
image
YOU MAY ALSO LIKE: