خالی دماغ تو شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے، بوریت سے بچنے کے لیے آپ نے بھی یقیناً یہ کام ضرور کیے ہوں گے

image
 
انسان کے پاس سب سے فالتو چیز جو ہوتی ہے وہ وقت ہوتا ہے اس وقت کو خرچ کرنے کے لیے اس کے پاس کرنے کو کوئی کام نہیں ہوتا ہے اور چونکہ خالی دماغ شیطان کا کارخانہ ہوتا ہے- ایسے حالات میں یہ کارخانہ کیسے کیسے کام کرواتا ہے ان میں سے چند کی جھلک آج ہم آپ کو دکھائيں گے-
 
خالی دماغ کی کارستانیاں جو ہم سب نے بھی اپنی زندگی میں کی ہوں گی
فراغت میں وقت کو گزارنے کے لیے انسان کچھ نہ کچھ کرتا نظر آتا ہے جو کہ بظاہر بے مصرف ہوتے ہیں لیکن حقیقت میں وقت کو کاٹنے کا ایک بہترین ذریعہ ہوتے ہیں- ایسے ہی کچھ کاموں کے بارے میں ہم آپ کو آج بتائيں گے-
 
1: سنک میں پانی سے کھیلنا
عام طور پر ہاتھ دھونا تو صفائی کے لیے ضروری ہے مگر بعض اوقات جب انسان کے پاس کرنے کو کچھ کام نہیں ہوتا ہے تو نلکے کے نیچے ہاتھ رکھ کر اس پانی سے کھیلنا وقت گزارنے کا ایک بہترین طریقہ ہوتا ہے جو کہ ہم سب ہی نے اپنے بچپن میں کیا ہوگا-
image
 
2: بال پوائنٹ کے کان مروڑنا
بال پوائنٹ ایک ایسا آلہ ہوتا ہے جو عام طور پر لکھنے کے کام آتا ہے جب کہ کچھ لوگ اس کے خالی ہونے کے بعد شلوار میں اس سے ازار بند ڈالتے بھی نظر آتے ہیں- مگر وقت گزاری کے لیے بھی یہ ایک مددگار ساتھی ثابت ہوتا ہے-اس کے کان یعنی ہینڈل کو مروڑنا یا اس کے سر کو بار بار دبا کر نوک کو باہر نکالنا اور دوبارہ اندر کرنا تو سب ہی نے اپنی زندگی میں کم از کم ایک بار تو ضرور کیا ہوگا-
image
 
3: بوتل کے ڈھکن سے ڈیزائن بنانا
سوڈے والے مشروبات کو ایک طویل عرصے تک کانچ کی بوتلوں میں محفوظ کیا جاتا تھا جس کے ڈھکن جمع کر کے بہت سارے کھیل کھیلنا بچوں کا پسندیدہ مشغلہ ہوتا تھا اور بعض اوقات بڑے بھی اس کھیل کا حصہ بن جاتے تھے اپنے ہاتھوں پر نشان بنانے کا یہ کھیل آپ نے بھی دیکھا ہوگا-
image
 
4: ریموٹ کے سیل رکھنے کا ڈھکن
ٹی وی دیکھتے ہوئے جب اچانک اشتہار آجائيں اور انسان کے پاس کرنے کو کچھ نہ ہو تو بے ساختہ ہاتھ ریموٹ کے سیل رکھنے کے ڈھکن کی طرف چلا جاتا ہے اور بار بار اس ڈھکن کو اتارنے اور چڑھانے کا عمل تو سب ہی نے کیا ہوگا-
image
 
5: کنگھی پر چہل قدمی
کنگھی ویسے تو بال سنوارنے کے کام آتی ہے لیکن اگر کہیں پڑی ہوئی نظر آجائے تو اس کے ساتھ بہت سارے کھیل کھیلے جاتے ہیں- کوئی اس کے دندانے گننا شروع کر دیتا ہے اور کوئی ان کو مروڑنے لگتا ہے یہاں تک کہ اگر کنگھی کی آواز ہوتی تو اس کی چیخیں سب کو سنائی دیتیں-
image
 
6: انگلی پر بالوں کے کلپ کو لگانا
بالوں کا کلپ ویسے تو بالوں کو سمیٹنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے مگر بعض اوقات انسان اس کو اپنی انگلی کا ناپ لینے کے لیے بھی استعمال کرتے ہیں- مختلف انگلیوں کے گرد کلپ لگانا اور ہٹانا ایک منفرد تجربہ ہوتا ہے-
image
 
7: ربر پر پنسل سے نشان
یہ عمل تو ہر ایک نے اپنے اسکول کے دور میں کیا ہوگا جب سفید رنگ کی ربر پر پنسل کی نوک سے ایسے نشانات لگا دیے جاتے تھے جو کہ اس ربر کو دوسروں سے نہ صرف الگ کر دیتا بلکہ آپ کی شناخت بھی بن جاتی-
image
 
ہم دعویٰ سے کہہ سکتے ہیں کہ کوئی ایک فرد یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس نے دنیا میں رہتے ہوئے یہ عمل کبھی بھی نہیں کیا ہوگا-
YOU MAY ALSO LIKE: