|
آپ جب بھی کبھی باہر جائیں کریں تو ارگرد ضرور غور سے کچھ دیکھنے کی کوشش
کیا کریں- آپ کو کچھ ایسا نظر آسکتا ہے جو آپ نے پہلے کبھی نہیں دیکھا ہوگا۔
یہاں تک کہ سڑک پر ایک غیر معمولی پتھر بھی آپ کے دن کو منفرد بنا سکتا ہے۔
فطرت ہمیں چھوٹے عجائبات دکھانے کے لیے ہمیشہ تیار رہتی ہے، بس تھوڑی سی
توجہ کی ضرورت ہے۔ |
|
|
|
|
|
ایک گھر کے باغ میں موجود درخت پر چڑھتے لاتعداد کیٹر پلر جو ایک انتہائی
منفرد نظارہ پیش کر رہے ہیں- یقیناً کسی کے لیے بھی ان کیٹر پلر کو پہچاننا
آسان نہیں ہوگا- |
|
|
|
|
|
آج انٹرنیٹ نے آپ کو ایک ایسے کتے سے بھی ملوا دیا جو ہوا کھانے کی کوشش کر
رہا ہے- |
|
|
|
|
|
کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ یہ کونسا پھل ہے؟ اگر نہیں تو چلیے ہم بتاتے ہیں کہ
یہ سیب ہے بس اپنی انوکھی شکل کی وجہ سے شناخت کھو بیٹھا ہے- |
|
|
|
|
|
شاید کیکڑوں کو بھی گھر بنانے کا خیال آگیا تب ہی تو ایک کیکڑے نے پلاسٹک
کے پائپ کو ہی اپنے گھر میں تبدیل کر لیا ہے- |
|
|
|
|
|
ہم یقین سے کہہ سکتے ہیں کہ آپ نے آج تک بغیر زردی کا انڈہ نہیں دیکھا ہوگا
لیکن آج اس انٹرنیٹ کی بدولت ایسا انڈہ بھی دیکھ لیں جس میں زردی موجود ہی
نہیں ہے- |
|
|
|
|
|
کہتے ہیں کہ یہ کسی دل جلے عاشق کا کارنامہ نہیں بلکہ حقیقت ہے٬ ایک درخت
پر لگنے والی کائی نے درخت پر کئی دل بنا ڈالے- |
|
|
|
|
|
یہ ہر کسی کے لیے ہے اور یقیناً آج سے پہلے آسٹریلوی شتر مرغ کا انڈہ کسی
نے بھی نہیں دیکھا ہوگا- |
|
|
|
|
|
ایک ایسا درخت جو اپنی عجیب و غریب جڑوں کی وجہ سے کسی آکٹوپس کی مانند نظر
آتا ہے- |