ہوائی جہاز پُل کے نیچے سے گزرتے ہوئے پھنس گیا، واقعے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

image
 
حال ہی میں بھارت کی ایک سڑک پر اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب ایک طیارہ پُل کے نیچے سے گزرتے ہوئے پھنس گیا- یہ ہوائی جہاز اس مشکل صورتحال میں اس وقت گرفتار ہوا جب اسے آندھرا پردیش میں حیدرآباد لے کر جایا جارہا تھا-
 
دراصل یہ طیارہ حیدرآباد کے ایک ریسٹورنٹ کے مالک نے کیرالہ میں ایک نیلامی کے دوران خریدا تھا اور اب اسے ریسٹورنٹ میں تبدیل کرنے کا منصوبہ تھا- آن لائن سامنے آنے والی ویڈیوز کے مطابق پُل کیے نیچے پھنس جانے والا طیارہ پیسٹا ہاؤس ریسٹورنٹ گروپ نے خریدا تھا۔
 
یہ ہوائی جہاز اڑا کر نہیں بلکہ ایک ٹرک پر رکھ حیدرآباد لے جایا جارہا تھا لیکن سفر کے دوران آندھرا پردیش کے بپٹلا ضلع میں ایک پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے پھنس گیا- طیارہ پل کے نیچے پھنسنے کے بعد مقامی پولیس موقع پر پہنچی اور طیارے کو باہر نکالنے میں مدد کی۔
 
یہ ہوائی جہاز اڑا کر نہیں بلکہ ایک ٹرک پر رکھ حیدرآباد لے جایا جارہا تھا لیکن سفر کے دوران آندھرا پردیش کے بپٹلا ضلع میں ایک پل کے نیچے سے گزرتے ہوئے پھنس گیا-
 
 
پل کے نیچے طیارے کے پھنسنے کی اطلاع ملتے ہی بہت سے لوگ اس کے آس پاس جمع ہوگئے۔ جس سے علاقے میں شدید ٹریفک جام ہوگیا۔
 
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب سے اس جہاز نے ٹرک اور ٹریلر کے ذریعے کیرالہ سے اپنا سفر شروع کیا ہے، یہ کئی وجوہات کی بناء پر مسلسل خبروں میں آ رہا ہے۔ بھارتی ریاست کیرالہ کی سڑکیں بہت چوڑی نہیں ہیں اور سڑک کے ذریعے اتنی بڑی چیزوں کو لے جانا کافی مشکل کام ہے۔
 
جہاز کے پھنسنے کے بعد اس کے ارگرد ایک ہجوم جمع ہوگیا اور لوگوں نے جہاز کے ساتھ تصاویر اور ویڈیو بنانی شروع کردیں- ان میں کئی لوگ ایسے بھی تھے جنہوں نے ہوائی جہاز کو قریب سے پہلی مرتبہ دیکھا تھا-
 
جہاز کو اس مشکل سے نکالنے اور آگے کی جانب سفر جاری رکھنے کے لیے ضروری تھا کہ ٹرک اور جہاز کے ٹائروں میں سے ہوا کم کی جائے- تاہم ٹرک ڈرائیور نے ٹرک کو آگے بڑھانے کے بجائے اسے واپس پیچھے کی جانب کرنا شروع کیا اور ہوائی جہاز کو نکالنے میں کامیاب ہوگیا-
 
 
 
ایئر بس اے 320 طیارہ ایک بہت بڑا طیارہ ہوتا ہے جسے اس کے کے پَروں کے ساتھ نہیں لے جایا جا سکتا۔ اس لیے اس طیارے کو پروں کے بغیر ہی ٹرک پر لے جایا جارہا تھا لیکن بدقسمتی سے یہ اپنی اونچائی کی وجہ سے بھی پھنس گیا- اس کے علاوہ اس ٹرک کی وجہ سے سفر کے آغاز میں ہی اس وقت بھی ایک حادثہ پیش آیا جب ٹرک نے کیرالہ اسٹیٹ ٹرانسپورٹ کارپوریشن (KSRTC) کی بس کو ٹکر مار دی تھی۔ اور یوں یہ ٹرک اور جہاز دونوں ہی کئی روز سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: