مصائب اور ان کا ایک علاج

سبق آموز کہانی


دوسرں کی بڑی مشکلات دیکھ کرانسان اپنی چھوٹی مشکل اور مصیبت پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہے خُلق الانسان ضعیفا۔انسان کمزورپیدا کیا گیاہے۔چھوٹی سی مصیبت پرپریشان اور بے چین ہوجاتا ہے۔

ایک دفعہ کچھ لوگ ایک کشتی میں سفر کررہے تھے۔کشتی میں موجود ایک مسافر نے ناؤ کےڈوب جانے کے خوف سےچیخ و پکار شروع کردی۔ہم سفر مسافروں نے اسے بہت سمجھایا کہ کشتی کا سفرخطرناک نہیں ہے۔تم فکر نہ کرو۔مگر اس نے زور زور سے چیخناچلانا شروع کردیا۔اس صورت حال میں کشتی کےڈ وبنے کا خطرہ لاحق ہوگیا۔اس شخص کی یہ حرکت باقی مسافروں کے لئے بھی مشکل پیداکرسکتی تھی۔ اس پر ایک عقل مند شخص نے کہا۔میں آپ کواس کا علاج بتاتا ہوں۔اس کا علاج یہ ہے کہ اسے کشتی سے باہر پانی میں پھینک دو۔پھر یہ ٹھیک ہو جائے گا۔

چند مسافروں نے اسے اٹھا کر سمندر میں پھینک دیا۔جب اسے چند غوطے لگے اورڈوبنے لگا تو اس نے دیگر مسافروں سے رو رو ر کہا خدا رامجھے بچا لاؤ۔اس بزرگ نے کہا۔اب اسے کشتی میں لےآئیں۔اس کی ہدایت کے مطابق چند مسافروں نے اسے پکڑ کر باہر نکال لیا۔ جیسے ہی اسے کشتی میں لائے۔اس کے بعدوہ بعد بڑے آرام سے ایک کونے میں دبک کر بیٹھ گیا۔ اسے احسا س ہوا کہ کشتی سمندر سے زیادہ محفوظ ہے۔

اسی طرح اسپتال میں آکر انسان دیگر مریضوں کی بڑی تکلیف دیکھ کر ا اپنی چھوٹی بیماری اورمصیبت پر اللہ کا شکر ادا کرتاہے۔کہ اللہ تلعال نےمجھے بڑی مصیبت سے بچایا ہوا ہے۔

 

Munawar Ahmed Khursheed
About the Author: Munawar Ahmed Khursheed Read More Articles by Munawar Ahmed Khursheed: 47 Articles with 52993 viewsCurrently, no details found about the author. If you are the author of this Article, Please update or create your Profile here.