میں نہیں جانتا کہ مجھے گولی کب لگی٬ 77 سال سے گردن میں موجود گولی کے ساتھ زندہ رہنے والے شخص کو حقیقت کا پتہ کیسے چلا؟

image
 
یقیناً عام طور پر بندوق سے نکلنے والی ایک گولی کسی کو بھی زخمی کرنے یا پھر جان لینے کے لیے کافی ہوتی ہے لیکن اس کے باوجود دنیا میں کئی ایسے حیران کن واقعات بھی سامنے آچکے ہیں جن میں گولی تو چلی اور انسان کے جسم میں داخل بھی ہوئی لیکن متاثرہ شخص کی زندگی پر کوئی فرق نہ پڑا-
 
ایسا ہی ایک واقعہ گزشتہ دنوں چین میں بھی سامنے آیا ہے جس کے مطابق ایک 95 سالہ چینی فوجی پر حال ہی میں انکشاف ہوا کہ وہ تقریباً آٹھ دہائیوں سے اپنی گردن میں لگی ایک گولی کے ساتھ زندگی گزار رہا ہے اور ایک طویل عمر گزار چکا ہے-
 
چین کے شہر شیڈونگ کے رہائشی ژاؤ (Zhao) پر یہ انکشاف اس وقت ہوا جب وہ اپنے گھر کی بالکونی سے نیچے جا گرا اور اسے اپنی گردن میں ہلکی تکلیف محسوس ہوئی جس کی شکایت اس نے بیٹے سے کی-
 
جس کے بعد چینی فوجی کو چیک اپ کے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے گردن کے ایکسرے کا فیصلہ کیا تاکہ پتہ لگایا جاسکے کہ گردن کو کوئی نقصان تو نہیں پہنچا-
 
image
 
لیکن ایکسرے رپورٹ دیکھ کر ڈاکٹر اس وقت حیران رہ گئے جب انہوں نے گردن میں کوئی غیر معمولی چیز پھنسی ہوئی دیکھی جسے بعد میں پرانی گولی کے طور پر شناخت کیا گیا-
 
چینی شخص نے ڈاکٹروں کو بتایا کہ اس نے نوعمری میں چینی فوج میں شمولیت اختیار کی تھی اور دو جنگیں بھی لڑی تھیں -ایک دوسری جنگ عظیم (1931-1945) کے دوران جاپانی حملہ آوروں کے خلاف لڑی اور کوریائی جنگ کے دوران شمالی کوریا کی طرف سے ( 1950-1953)۔ فوج میں اپنے وقت کے دوران اسے متعدد چوٹیں آئیں لیکن انہیں گردن میں گولی لگنے کے بارے میں کچھ یاد نہیں۔
 
چینی شہری کا خیال ہے کہ یہ گولی اسے 1944 میں اس وقت لگی ہوگی جب وہ جنگ کے دوران اپنے ایک زخمی ساتھی کی جان بچانے کے لیے اسے دریا پار کروانے کی کوشش کر رہا تھا اور اس کوشش کے دوران وہ خود بھی گولی سے زخمی ہوگیا تھا-
 
گولی مبینہ طور پر ناک کے بائیں جانب سے اندر گئی، اس کے اوپری جبڑے کو سوراخ کرتی ہوئی اور گردن میں داخل ہونے سے پہلے اس کے دانتوں سے باہر نکل گئی- تاہم یہ سب سے اس چینی شہری کا ایک صرف اندازہ ہی ہے-
 
ایکسرے کا معائنہ کرنے کے بعد، ڈاکٹروں نے چینی شہری اور اس کے اہل خانہ کو بتایا کہ گولی خون کی کچھ بڑی شریانوں کے قریب ہے اور چونکہ اس سے انہیں کوئی پریشانی بھی نہیں ہورہی، تو اس لیے اس گولی کو نکالنے سے زیادہ بہتر ہے کہ اندر ہی رہنا دیا جائے۔
 
image
 
جس کے بعد خود چینی شہری کا بھی یہی کہنا تھا کہ "میں ان تمام سالوں کے دوران صحت مند رہا ہوں لہٰذا اب چیزوں کو تبدیل کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے"۔
YOU MAY ALSO LIKE: