لیکن، اگر مگر کے ڈھیروں سوالات کے ساتھ کچھ تصاویر جن کو دیکھ کر آپ حیران ضرور ہوں گے

بعض افراد اپنے اردگرد موجود کسی چھوٹی سی چیز پر بھی زیادہ توجہ دینے کے عادی ہوتے ہیں اور اسی وجہ سے یہ لوگ ایسے حالات یا مصنوعات کی تصاویر بھی شیئر کر سکتے ہیں جو انہیں دلچسپ یا عجیب لگتی ہیں- یہ تصاویر دیکھنے والوں کو بھی حیرت میں مبتلا کردیتی ہیں اور وہ بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو جاتے ہیں کہ سوال تو واقعی بنتا ہے-
 
image
سڑک پر کھڑی گاڑی اور بینر پر موجود گاڑی دونوں تقریباً ایک جیسے ہیں٬ اب یہ محض اتفاق ہے یا پھر دانستہ طور پر ایسا کیا گیا کچھ کہا نہیں جاسکتا لیکن جو بھی ہو ہے دلچسپ-
 
image
آج تو بچوں کا پسندیدہ بسکٹ اوریو بھی الٹا ہوگیا٬ اس کی وجہ یہ ہے کہ کریم کے اوپر رکھا گیا بسکٹ ہی الٹا تھا جس کا ڈیزائن کریم پر نمایاں ہوگیا-
 
image
ایک ایسا انوکھا منظر جو دیکھنے والوں کو چونکنے پر مجبور کردیتا ہے- تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے ایک بڑا ٹرک اپنے اوپر بےبی ٹرک کو رکھ کر بحفاظت اس کی منزل کی جانب لے کے جارہا ہے-
 
image
اس تصویر کا منظر دیکھ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے خاتونِ خانہ نے تکیے کو ڈھانپنے کے لیے غلاف کے طور پر وال پیپر کو ہی استعمال کیا ہے-
 
image
جیسے دوستوں کے گروپ میں کوئی نہ کوئی ایک دوست لازمی سب سے دلچسپ ہوتا ہے اسی طرح یہ ایک دلچسپ شکل کا مالک ٹماٹر جو عام ٹماٹروں کے گروپ میں ہی موجود تھا-
 
image
یہ کرسی تو آپ کو مفت مل سکتی ہے لیکن اس پر بیٹھنے کا سوچیے گا بھی مت٬ شاید اسی لیے مفت بھی ہے-
 
image
یقیناً ایسے لمحے میں تو کوئی بھی الجھن کا شکار بن سکتا ہے جب دو کیلکولیٹر ایک ہی سوال کا الگ الگ جواب دے رہے ہوں- انسان کس کی مانے اور کس کی نہیں-
YOU MAY ALSO LIKE: