|
|
شیکسپئیر نے انسان کی زندگی کو ایک ڈرامہ قرار دیتے ہوئے
سات کرداروں میں تقسیم کیا ہے جس میں سے ہر کردار دوسرے سے جڑا ہوتا ہے-
شیکسپئر کے حساب سے 35 سال کی عمرانسان کی زندگی کا 6 مرحلہ ہوتا ہے جب کہ
انسان جوانی کے جوش اور بڑھاپے کی کمزوری کے درمیانی مرحلے میں ہوتا ہے-یہ
عمر ایسی ہوتی ہے جب کہ انسان میچور ہو جاتا ہے اور زندگی کے اس مرحلے میں
داخل ہو چکا ہوتا ہے جس کے بعد اگلا مرحلہ بڑھاپا یعنی کمزوری کا ہی ہونا
ہے اور اگر وہ اپنے اس مرحلے کو بہتر بنانے کا خواہشمند ہو تو اس کو چاہیے
کہ 35 سال کی عمر تک پہنچنے کے بعد اپنی طرز زندگی میں کچھ تبدیلیاں پیدا
کرے- |
|
35 سال بعد
طرز زندگی میں کی جانے والی تبدیلیاں |
طویل اور صحت مند زندگی کا خواب حضرت انسان ہمیشہ سے
دیکھتا آیا ہے یہی وجہ ہے کہ اس نے ہمیشہ آب حیات کو پانے کی اپنی کوشش
جاری رکھی تاکہ موت سے فرار اختیار کر سکے - مگر آب حیات دراصل ہمارے اپنے
پاس ہے جو کہ ہماری صحت ہے اس کا خیال رکھ کر ہم لمبی اور صحت مند زندگی
حاصل کر سکتے ہیں- |
|
1: بلڈ پریشر اور شوگر کو کنٹرول رکھیں
|
یہ دونوں ایسی بیماریاں ہیں جو کہ نہ صرف خود خطرناک ہوتی ہیں بلکہ ان میں
کی جانے والی بے احتیاطی کے سبب انسان کے دل جگر اور گردوں پر ایسے اثرات
مرتب ہو سکتے ہیں جو جان لیوا ہو سکتے ہیں یا پھر انسان کی صحت کو بری طرح
متاثر کر سکتے ہیں- |
|
2: ان 7 چیزوں کا استعمال محدود کر دیں
|
35 سال کی عمر کے بعد انسان کے جسم کی طاقت کمزوری کی طرف بڑھ رہی ہوتی ہے
اس وجہ سے ایسے وقت میں بہت ساری چیزوں کا استعمال صحت پر منفی اثر ڈال
سکتا ہے- ان چیزوں میں نمک ، چینی، محفوظ کردہ غذائیں، سرخ گوشت، مکھن پنیر،
نشاستہ دار غذائیں اور کاربونیٹڈ ڈرنک شامل ہیں۔ ان اشیا کا استعمال 35 سال
کی عمر کو پہنچنے کے بعد کم سے کم کر دینا بہتر ہوتا ہے۔ کیوں کہ ان اشیا
کا زیادہ استعمال کئی خطرناک بیماریوں کا موجب بن سکتا ہے- |
|
|
|
3: ان اشیا کا استعمال
بڑھا دیں |
اس کے علاوہ کچھ اشیا کھانے پینے کی ایسی بھی ہیں جن کا
استعمال 35 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد انسان کو بڑھا دینا چاہیے ان میں
سبزیاں، پھل اور خشک میوہ جات شامل ہیں- کیوں کہ یہ اشیا زيادہ استعمال
کرنے سے انسان کا ہاضمہ نہ صرف درست رہتا ہے بلکہ ان اشیا کا استعمال خون
میں کولیسٹرول کی مقدار میں اضافہ کرنے سے بھی روکتا ہے جو کہ صحت کے لیے
خطرناک ہو سکتا ہے- |
|
4: ان کو بھلا دیں
|
کھانے پینے کے علاوہ مثبت سوچ بھی انسان کی صحت کو بہتر
بنانے میں کافی اہم کردار ادا کرتی ہے۔ لہٰذا اس بات کو بھول جائيں کہ آپ
کی گزشتہ عمر میں کیا کیا باتیں آپ کے لیے دکھ کا سبب بنیں۔ کسی کے ساتھ
دشمنی یا عداوت رکھنے کے بجائے مثبت طرز فکر اپنائيں اور 35 سال کی عمر کو
پہنچنے کے بعد دشمنی بڑھانے کے بجائے دوستی بڑھانے کی کوشش کریں- |
|
5: ان کو خود
سے دور نہ کریں |
جس طرح انسان کے لیے اچھے کھانے اور مثبت سوچ کی ضرورت ہوتی ہے اسی طرح
بڑھتی ہوئی عمر کے ساتھ آپ کی زندگی میں مخلص لوگوں کی اہمیت اور ضرورت میں
بھی اضافہ ہوتا جاتا ہے- اس وجہ سے 35 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد ان
لوگوں کے ساتھ وقت گزاریں جو آپ سے محبت کرتے ہیں ایسے افراد کا ساتھ آپ کو
ایک خاص طاقت دیتا ہے- اس کے علاوہ اس عمر میں سب سے زیادہ اہمیت آپ کے
خاندان کی ہوتی ہے جو کہ آپ کے ہر مشکل اور اچھے وقت میں آپ کی سپورٹ ہوتا
ہے- |
|
6: ان چیزوں پر محنت کریں |
اب جب کہ آپ کی عمر 35 سال کی حد کو کراس کر چکی ہے تو آپ کو اپنے آپ کو
صحت مند رکھنے کے لیے کچھ چیزوں پر خصوصی محنت کرنی پڑے گی جس میں سب سے
پہلے باقاعدگی سے ورزش کرنا شروع کر دیں کیوں کہ جسم کو فعال رکھنے کے لیے
ضروری ہو گیا ہے کہ آپ اپنے جسم کو ایکٹو رکھیں-اس کے علاوہ اگر آپ کا وزن
زیادہ ہے تو اس کو کم کرنا بہت ضروری ہے کیوں کہ موٹاپا بہت ساری بیماریوں
کا سبب ہوتا ہے اس وجہ سے جتنا ممکن ہو سکے خود سے موٹاپے کو دور رکھیں- |
|
|
|
7: ان کو کبھی
نظر انداز نہ کریں |
یاد رکھیں 35 سال کی عمر کو پہنچنے کے بعد آپ
کا جسم اب پہلے کی طرح طاقت ور نہیں رہا اور نہ ہی آپ کا میٹا بولک نظام
اتنا فعال رہا ہے اس وجہ سے اگر پیاس لگے تو پیاسے رہنے کے بجائے وافر
مقدار میں تازہ پانی پینے کی عادت کو اپنا لیں- اس کے علاوہ اگر تھکاوٹ ہو
گئی ہو تو جوانی کے دنوں کی طرح اس تھکاوٹ کے ساتھ جنگ کرنے کے بجائے خود
کو آرام دیں نیند آئے تو سو جائیں اور کسی بھی قسم کی صحت کی خرابی کی صورت
میں اپنے میڈیکل چیک اپ کو نظر انداز مت کریں اور باقاعدگی سے اپنا چیک اپ
کروائيں- |
|
ان سب باتوں کے ساتھ ساتھ اپنا روحانی تعلق کو
اللہ سے مضبوط کریں کیوں کہ آپ کا اللہ سے بہترین تعلق آپ کو روحانی طور پر
مضبوط بناتا ہے - |