مرغے کو ملی وہیل چئير اور بطخ کو باندھا پیمپر، دنیا کے کچھ خوش قسمت لوگ جنہوں نے انوکھے مناظر دیکھ ڈالے

image
 
عام طور پر اس دنیا میں انسانوں کی کئی اقسام پائی جاتی ہیں کچھ افراد ایسے ہوتے ہیں جو کہ کسی بھی تبدیلی کو اپنے مزاج کےخلاف سمجھتے ہوئے ہر قسم کی تبدیلی سے دور رہنے کی کوشش کرتے ہیں- جب کہ دوسری جانب کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں جن کے اندر جزبہ تجسس ہوتا ہے اور وہ کچھ بھی نیا دیکھنا نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ہمیشہ اسی کوشش میں رہتے ہیں کہ کچھ نیا دیکھ لیں ایسے افراد کے لیے آج ہم کچھ ایسے ہی مناظر لائے ہیں امید ہے آپ کو پسند آئیں گے-
 
1: نومولود بچی کے بوڑھے پیر
عام طور پر یہ منظر دیکھنے میں نہیں آتا مگر اس بچی کے باپ نے اپنی بچی کے پیدائش کے فوراً بعد اس کے پیروں کی جو تصویر شئیر کی اس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بچی کے پیر بالکل کسی عمر رسیدہ بزرگ جیسے ہیں-
image
 
2: مرغوں کی مدد کے لیے ‎وہیل چئیر
اگر کسی پرندے کا جانور کے پیروں میں کوئی تکلیف ہو جائے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اب اس جانور کی زندگی دشوار ہے کیوں کہ ایک جانب تو وہ غذا کی تلاش میں باہر نہیں جا سکے گا اور اگر باہر گیا بھی تو محفوظ نہیں ہو گا- مگر اب ایسے جانوروں کے لیے ایسی وہیل چئير بنا لی گئی ہے جس میں وہ آسانی سے اپنی نقل و حرکت کر سکتے ہیں-
image
 
3: اب بطخ پالنا آسان کیوں کہ وہ گند بھی نہیں کریں گی
عام طور پر اکثر افراد پرندے وغیرہ اس وجہ سے نہیں پالتے کہ یہ گھر کے فرش کو گندہ کر دیتے ہیں بچوں کو پیمپر پہنے تو آپ نے دیکھا ہی ہوگا اب زندگی میں پہلی بار بطخ کو بھی پیمپر پہنے دیکھ لیں-
image
 
4: معصوم بچے کے بڑے بالوں والے کان
عام طور پر بلوغت کی ایک نشانی جسم پر بالوں کی افزائش بھی ہوتی ہے مگر یہ بچہ ایسا ہے جو اگرچہ عمر میں تو کم ہے مگر اس کے کام پر نکلتے بال بتا رہے ہیں کہ اس بچے کے کان اس کی عمر سے کافی بڑے ہیں-
image
 
5: سرخ رنگ کی قوس و قزح
عام طور پر بارش کے بعد جو قوس قزح سامنے آتی ہے وہ سات رنگوں پر مشتمل ہوتی ہے اور اس کی سب سے بڑی خوبصورتی ہی اس کا رنگین ہونا ہے مگرفن لینڈ کے ایک علاقے میں بارش کے بعد رات کے وقت جو قوس و قزح نظر آئی وہ صرف رات رنگ کی تھی-
image
 
6: سچ کیا اور جھوٹ کیا
بعض مناظر یا تصاویر حقیقت سے اتنے قریب ہوتے ہیں کہ ان کو دیکھ کر سچ اور جھوٹ کا فرق کرنا دشوار ہو جاتا ہے یقین نہ آئے تو خود دیکھ لیں-
image
 
7: ماں تو پھر ماں ہوتی ہے
انسان ہو یا جانور جب ماں کا رتبہ حاصل کر لیتا ہے تو اپنی اولاد کے لیے اس کی محبت ایک مثال ہوتی ہے یہ چوہا اپنے سب بچوں کو کیسے خود پر لاد کر ایک جگہ سے دوسری جگہ لے کر جا رہی ہے آپ خود دیکھ لیں-
image
 
8: آنکھ کے اندر کے گولے کا پگھلنا
اس انسان کی آنکھ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے کہ آنکھ کا لینس پگھل کر بہہ رہا ہے مگر اس سے بینائی پر کوئی فرق نہیں پڑ رہا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: