|
|
بلی کو گود لینا یا پھر پالتو جانور کے طور پر پالنا ایک
شاندار تجربہ ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ پالتو جانور بہترین دوست اور ساتھی
ہوتے ہیں۔ تاہم، آپ کو کسی بھی جانور کو پالنے سے قبل اس سے متعلق ہر قسم
کی معلومات ضرور ہونی چاہیے- بالخصوص بلی کے بارے میں کیونکہ بلی پالنے کا
شوق اکثر افراد میں پایا جاتا ہے لیکن شوق ہونا کافی نہیں ہے۔ لہٰذا یہاں
کچھ باتیں ہیں جو آپ کے لیے بلی کو گود لینے سے پہلے جاننا ضروری ہیں۔ |
|
اخراجات |
ایک بلی رکھنے کا شوق پورا کرنے میں بہت زیادہ رقم خرچ
کرنا پڑتی ہے۔ سب سے پہلے تو بلی خود ہی ایک کافی مہنگی ہوتی ہے- اس کے
علاوہ بلی کھانے اور کھیلوں کے سامان کے علاوہ جانوروں کے ڈاکٹر اور دیگر
اقسام دیکھ بھال کافی اخراجات آتے ہیں۔ اس لیے بلی کو گود لینے سے پہلے اس
باتوں کا خیال رکھنا ضروری ہے۔ |
|
|
حفظانِ صحت کے اصول |
بلی رکھنے کے لیے حفظانِ صحت کے اصولوں پر مکمل کاربند
ہونا بھی ضروری ہے- بلیوں کے بال بہت گرتے ہیں جو کہ گندے بھی ہوسکتے ہیں-
اور یہی بال آپ کو بھی بیمار کرنے کا سبب بن سکتے ہیں- اس لیے گھر میں بلی
لانے سے قبل گھر کی مستقل اور مکمل صفائی کی منصوبہ بندی ضرور کرلیجیے- |
|
|
بلی کی تربیت |
بلی کی تربیت بھی بہت ضروری ہے٬ واقعی یہ سننے یا پڑھنے
میں عجیب لگتا ہے- لیکن حقیقت یہی ہے کیونکہ فرنیچر اور پردوں کے علاوہ گھر
کے دیگر سامان کو ٹوٹنے سے بچانے کے لیے بلی کو سکھانا ضروری ہے- بلیاں
عموماً گھر کا فرنیچر نوچ کر خراب کردیتی ہیں اور ساتھ ہی دیگر اشیاﺀ کو
بھی نقصان پہنچاتی ہیں- بلی کی تربیت کے لیے آپ کو صبر سے کام لینا ہوگا
اور ساتھ ہی یہ بھی جاننا ہوگا یہ تربیت کیسے کرنی ہے- |
|
|
بلی پڑوسیوں کو پریشان کرسکتی ہے |
بلی کو گود لینے سے قبل یہ بھی سوچ لیجیے کہ آپ کی بلی پڑوسیوں کو پریشان
بھی کرسکتی ہے جیسے کہ ایک چھت سے کود کر دوسری چھت پر جانا اور دوسروں کے
گھر میں داخل ہوجانا- اس لیے ضروری ہے کہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ آپ کی
بلی پڑوسیوں کی پریشان کا باعث نہ بنے- |
|
|
بلی کو کمپنی کی ضرورت |
اکثر لوگ یہ سمجھتے ہیں بلی ایک تنہا رہنے والا جانور ہے لیکن ایسا نہیں ہے
بلی کو بھی کسی کی کمپنی یا دوست کی لازمی ضرورت ہوتی ہے - اگر آپ بلی کو
گود لیتے ہیں تو آپ کے اسے زیادہ دیر تک تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے ورنہ یہ
ماحول سے اکتا کر آپ کو نقصان بھی پہنچا سکتی ہے- |
|