پیاز کاٹنے سے آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں تو ان 5 طریقوں کا استعمال کر کے پیاز کو کاٹنا آسان بنائيں

image
 
ہمارے مشرقی معاشروں میں پیاز کا شمار ان سبزیوں میں ہوتا ہے جن کے بغیر کھانا بنانے کا تصور ہی محال ہوتا ہے۔ ہر کھانے کی لذت بڑھانے میں پیاز کا اہم کردار ہوتا ہے مگر پیاز کو کاٹنا بھی ایک بڑا کام اس لیے ہوتا ہے کہ اس کو کاٹنے سے انسان کی آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں اور وہ رونا شروع کر دیتا ہے-
 
پیاز کو کاٹنے سے آنکھوں میں آنسو کیوں آتے ہیں
ویسے یہ سوال بہت اہم ہے کہ آخر پیاز میں ایسا کیا ہوتا ہے کہ اس کو کاٹتے ہی لوگ رونا شروع ہو جاتے ہیں تو ماہرین کے مطابق پیاز کی جلد کے اندر ایک کیمیکل سلفوآکسائڈ موجود ہوتا ہے- یہ کیمیکل جب ہوا سے ملتا ہے تو اس کا براہ راست اثر انسان کی آنکھوں پر پڑتا ہے اور اس میں سے آنسو نکلنا شروع ہو جاتے ہیں-
 
پیاز کو کاٹتے ہوئے آنسو روکنے کے طریقے
اگر آپ بھی پیاز کو کاٹنے کے دوران آنسوؤں سے پریشان ہیں تو اس کے لیے آج ہم آپ کو کچھ ایسے طریقے بتائيں گے جن کی مدد سے پیاز کو کاٹنے کے دوران آنکھوں میں آنسو نہیں آئیں گے-
 
1: پیاز کو ٹھنڈا کر لیں
پیاز کو کاٹنے سے قبل آدھے گھنٹے تک اس کو فریزر میں رکھ دیں اور اس کے بعد جب پیاز کاٹیں تو اس سے ہاتھ تو ضرور ٹھنڈے ہوں گے مگر آنکھوں میں آنسو نہیں آئيں گے-
 
image
 
2: ٹھنڈے پانی میں بھگو دینے سے
پیاز کو کاٹنے کے دوران آنکھوں میں آنسو آنے سے اگر بچنا چاہتے ہیں تو اس کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ پیاز کو چھیل کر کچھ دیر تک ٹھنڈے پانی میں بھگو کر رکھ دیں اور اس کے بعد اس کو کاٹیں تو اس سے آنکھوں میں آنسو نہیں آئيں گے-
 
3: تیز ترین چھری سے کاٹیں
بہت تیز چھری سے پیاز کاٹنے سے اس کی جلد کو کم سے کم نقصان پہنچتا ہے اور جس سے ہوا میں سلفو آکسائڈ کی کم مقدار شامل ہوتی ہے اور آنکھوں میں آنسو نہیں آتے ہیں-
 
4: منہ میں روٹی کا نوالہ رکھ لیں
اگر پیاز کو کاٹنے کے دوران آنسو کے بہنے سے بچنا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ایک اور طریقہ یہ ہو سکتا ہے کہ پیاز کاٹنے کے دوران ایک نوالہ روٹی کا منہ میں ڈال کر اپنے دانتوں کے درمیان رکھ لیں اس سے پیاز کاٹنے کے دوران آنکھوں میں آنسو نہیں آئيں گے-
 
image
 
5:سن گلاسز پہن لیں
سن گلاسز آپ کی آنکھوں کو صرف دھوپ کی تیز شعاعوں سے ہی نہیں بچاتے ہیں بلکہ پیاز کی کڑواہٹ سے بھی محفوظ رکھ سکتا ہے- اس وجہ سے پیاز کاٹنے کے دوران آنکھوں پر سن گلاسز لگا لینے سے بھی اس کی کڑواہٹ آنکھوں میں آنسو لانے سے بچا سکتی ہے-
 
امید ہے یہ آسان سے ٹوٹکے استعمال کرنے سے آپ کی ایک بڑی مشکل آسان ہو سکتی ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: