مہنگے پیاز کی خریداری اب نہیں، ہم آپ کو بتائيں گے ایسے سستے طریقے جن کو جان کر آپ پیاز خریدنا بھول جائيں گے

image
 
ملک بھر میں مہنگائی کا جو طوفان آیا ہے گزشتہ چھ مہینوں میں اس میں کسی بھی قسم کی کمی کے بجائے مستقل اضافہ ہی دیکھنے میں آرہا ہے- عام روزمرہ کا سامان آٹا، کھانا پکانے کا آئل دالیں غرض ہر چیز ہی مہنگی ہورہی ہے۔ ماضی میں کہا جاتا تھا کہ اگر سب کچھ مہنگا ہو جائے تو غریب پیاز اور روٹی کھا کر پیٹ بھر لیتا تھا مگر اب تو ایک جانب روٹی کا آٹا مہنگا ہوا ہے تو دوسری طرف پیاز بھی اس وقت مارکیٹ میں 180 روپے کلو سے 200 روپے کلو تک بک رہا ہے تو غریب کے لیے تو پیاز روٹی کھانا بھی اب طاقت سے باہر ہوتا جا رہا ہے-
 
پیاز کے نعم البدل کا استعمال
عام طور پر پیاز کا استعمال ہر طرح کے سالن بنانے میں کیا جاتا ہے مگر اب پیاز کی ہوشربا قیمتوں کے سبب ہر فرد چاہے امیر ہو یا غریب پیاز کو خریدتے ہوئے اور اس کو سالن میں ڈالتے ہوئے پریشان نظر آرہا ہے تو اب ہم آپ کو پیاز کی جگہ کچھ ایسی چیزوں کا استعمال بتائیں گے جو کہ پیاز سے نہ صرف سستی ہوتی ہیں بلکہ ان کا استعمال پیاز کی جگہ پر کرنا آسان بھی ہے اور کم خرچ بھی-
 
1: چینی کا استعمال
سالن میں پیاز کی جگہ چینی کے استعمال کا سن کر سب کو ہی حیرت کا جھٹکا لگ سکتا ہے لیکن یہ حقیقت ہے کہ اگر آئل میں چینی کو ڈال کر اس وقت تک پکائيں کہ وہ سنہری ہو جائے اور اس کے بعد باقی مصالحے ڈال کر سالن بنائیں تو اس کی لذت بالکل ویسی ہی ہوگی جیسی کہ پیاز کے ساتھ پکنے والی ہانڈی کی ہو گی آزمائش شرط ہے-
image
 
2: گاجر کا استعمال
جیسے کہ سب جانتے ہیں کہ یہ گاجر کا موسم ہے اور گاجر اس وقت پیاز سے تو کافی سستی ہے تو گاجر کو پیاز کی جگہ کدو کش کر کے آئل میں بھون لیں اور اس کو پیاز کی جگہ ذائقے پر کسی قسم کا فرق نہیں پڑے گا- تاہم اس سے ہانڈی کے رنگ میں کسی حد تک فرق آسکتا ہے جس سے بچنے کے لیے پیاز کی طرح گاجر کو بھی سنہرے ہونے تک آئل میں بھون لیں اور اس کے بعد باقی مصالحے اس میں شامل کر دیں-
image
 
3: شملہ مرچ کا استعمال
شملہ مرچ مارکیٹ میں مختلف رنگوں میں دستیاب ہے لیکن پیاز کی جگہ استعمال کرنے کے لیے سبز شملہ مرچ کا انتخاب کیا جا سکتا ہے اور اس کو پیاز کی طرح باریک کاٹ لیں اور اس کے بعد اس کو آئل میں فرائی کر لیں- اس کا فرائی ہونے کے بعد ذائقہ بالکل پیاز کی طرح ہوتا ہے اور اس کو سالن میں ڈالنے سے کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا ہے اور اس کی قیمت بھی پیاز سے کافی حد تک کم ہوتی ہے-
image
 
امید ہے کہ ان طریقوں کے استعمال سے پیاز کے استعمال کو نہ صرف کم کیا جا سکتا ہے بلکہ مہنگے پیاز کا بائیکاٹ کر کے اس کی بڑھتی ہوئی قیمت کو بھی کم کیا جا سکتا ہے-
YOU MAY ALSO LIKE: