کچھ کام ہمارے اختیار سے باہر ہوتے ہیں، قدرت کے ایسے نظارے جو انسانی عقل کو حیرت میں ڈال دیں

جب بھی ہم دنیا کو جاننے کا دعویٰ کرنے لگتے ہیں تو قدرت ہمیں چھوٹے چھوٹے دلچسپ نظارے دکھا کر ایک مرتبہ پھر حیران کردیتی ہے- کچھ کام میرے اور آپ کے اختیار سے باہر ہوتے ہیں اور ایسے میں قدرت کے یہ نظارے انسانی عقل کو حیرت میں ڈال دیتے ہیں اور انسان سوچنے پر مجبور ہوجاتا ہے کہ حقیقت میں وہ کچھ بھی نہیں ہے-
 
image
ایک درخت پر چڑھتے گھونگے جو ایک جھرمٹ کی شکل میں ہیں٬ شاید ہی یہ دلچسپ منظر دنیا میں زیادہ لوگوں نے دیکھا ہو-
 
image
ایک ڈھکن کے ڈیزائن کو کائی نے کس خوبصورت انداز میں اپنی گرفت میں لیا ہے کہ دیکھنے والے قدرت کی کاریگری پر حیران رہ جائیں-
 
image
یقیناً یہ کسی پرندے کا ہی کمال ہے جس نے درخت پر یہ خوبصورت اور دلچسپ نمونے بنائے ہیں-
 
image
دیوار پر یہ بالکل واضح قوس و قزاح کے رنگ ہیں اور یہ قدرتی منظر ایسا ہو جو کسی کو بھی اپنے سحر میں گرفتار کرسکتا ہے-
 
image
ایک عمارت کے کونے میں برف کا ڈھیر جس نے پگھلنے سے انکار کردیا ہے۔
 
image
اس جگہ پر اتنی ٹھنڈ ہے کہ گٹر سے اٹھنے والی بھاپ بھی برف کی شکل اختیار کر گئی ہے-
 
image
ایک اکھڑا ہوا درخت جس نے زمین چھوڑ دی ہے- ایسے نظارے بھی کم ہی دیکھنے کو ملتے ہیں-
 
image
قدرت اپنی کاریگری کے نظارے کس کس انداز میں دکھا سکتی ہے انسانی عقل سوچ بھی نہیں سکتی-
YOU MAY ALSO LIKE: