آپ کی ہتھیلیوں میں چھپا ہے صحت کا خزانہ، جاپانیوں کی لمبی عمر کا پوشیدہ راز جس سے آپ بھی فائدہ اٹھا سکتے ہیں

image
 
انسان کی تقدیر اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہے یہ جملہ تو اکثر آپ نے سنا ہی ہوگا مگر آج ہم اس جملے کو ذرا سی ترمیم کے ساتھ آپ کے سامنے نہ صرف دہرائيں گے بلکہ اس کو ثابت بھی کریں گے کہ انسان کی صحت اس کے ہاتھوں میں پوشیدہ ہے۔ ہاتھوں کے ذریعے صحت کے حصول کو پام تھراپی کہا جاتا ہے جو کہ جاپان کا ایک قدیم طریقہ علاج ہے جو کہ صدیوں سے رائج ہے اس طریقے سے صحت کے حصول کے لیے کسی قسم کی دوا کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ہاتھ کی ہتھیلی کی مختلف جگہوں پر خاص طریقے سے مساج کر کے فائدے حاصل کیے جاتے ہیں-
 
ہاتھ کی انگلیوں میں پورا جسم
انسان کے ہاتھ کی چار انگلیوں اور ایک انگوٹھے کا تعلق جسم کے ہر حصے کے اعصاب سے ہوتا ہے جس کا اگر خاص طریقے سے مساج کیا جائے تو ان حصوں کے افعال اور کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے-
 
انگوٹھا
انسان کے ہاتھ میں موجود انگوٹھا کا تعلق معدے اور تلی سے ہوتا ہے جو کہ ہاضمے کے مسائل کے حل اور سر درد کے علاج کے لیے معاون ہوتا ہے- لہذا ایک ہاتھ کے انگوٹھے پر دوسرے ہاتھ سے مساج کرنے سے نہ صرف سر درد میں افاقہ ہوتا ہے بلکہ ہاضمہ بھی بہتر ہوتا ہے-
 
پہلی انگلی
ہاتھ کی پہلی انگلی جس کو شہادت کی انگلی بھی کہا جاتا ہے اس کا تعلق انسان کے مثانے اور گردوں سے ہوتا ہے اس کے علاوہ یہ کمر درد اور دانت کے درد سے افاقے کے لیے بھی معاون ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ کہنی یا بازو کے درد کی صورت میں بھی اسی انگلی کا مساج کرنا معاون ہو سکتا ہے-
 
image
 
درمیانی انگلی
درمیانی انگلی جو سب سے لمبی انگلی ہوتی ہے اس کا تعلق انسان کے جگر اور پتے سے ہوتا ہے اس کے علاوہ خشک کھانسی ،تھکن اور تھکن کے سبب آنکھوں میں ہونے والے درد سے نجات دلانے میں بھی اہم کردارادا کرتی ہے-
 
انگوٹھی والی انگلی
اس انگلی کا تعلق جگر اور بڑی آنت سے ہوتا ہے یہ انگلی ذہانت میں اضافے کا بھی باعث ہو سکتی ہے-
 
چھوٹی انگلی
چھوٹی انگلی کا تعلق دل اور چھوٹی آنت سے ہوتا ہے اس کے علاوہ گلے کی خرابی یا ٹانسلز کی تکلیف سے بھی نجات دلانے میں اس انگلی کا مساج مددگار ثابت ہوتا ہے-
 
ہاتھ کی ہتھیلی کو رگڑنے کے فوائد
ہاتھ کی انگلیوں کی طرح انسان کے ہاتھ کی ہتھیلی بھی اعصاب سے بھر پور حصہ ہوتا ہے ماہرین کے مطابق انسان جب اپنے ہاتھوں کی ہتھیلی کو ایک دوسرے سے رگڑتا ہے تو اس سے ایسی توانائی پیدا ہوتی ہے جو کہ دماغ تک اعصاب کے ذریعے پیغام پہنچاتی ہے- اس سے فوری طور پر جسم کے مختلف حصوں تک ایسے کیمیکل کی رسائی آسان ہوتی ہے جو کہ درد سے آرام پہنچا کر جسم کے ان حصوں کے افعال کو بہتر بناتے ہیں-
 
image
 
پام تھراپی کا طریقہ
اس طریقے کے مطابق جسم کے جس حصے میں درد ہو اس حصے سے تعلق رکھنے والی انگلی کی پور کو 10 سے 20 سیکنڈ تک دبائیں اور اس کے بعد ڈھیلا چھوڑ دیں اس عمل کو تین سے چار بار دہرائیں ۔ جس سے نہ صرف تکلیف کی شدت میں کمی واقع ہو گی بلکہ بار بار یہ عمل دہرانے سے تکلیف کا بھی خاتمہ ہو جائے گا-
 
پام تھراپی کے فوائد
یہ طریقہ علاج جاپان میں صدیوں سے رائج ہے جس کا استعمال انسان آسانی سے تھوڑی سی معلومات کے حصول کے بعد گھر پر آرام سے کر سکتے ہیں۔ اس علاج کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس میں کسی قسم کا خرچ نہیں ہوتا ہے اور دوسرا اس علاج کے کسی قسم کے مضر اثرات نہیں ہوتے ہیں- اس سے انسان کا کے جسم میں دوران خون بہتر ہوتا ہے اور اس کی صحت بھی بہتر ہوتی ہے اس وجہ سے ہر روز صبح کے آغاز کے ساتھ اپنے ہاتھوں کو آپس میں رگڑ کر کچھ دیر تک پام تھراپی کی مشق انسان کو مختلف بڑی بیماریوں سے بھی محفوظ رکھ سکتی ہے-

Disclaimer: All material on this website is provided for your information only and may not be construed as medical advice or instruction. No action or inaction should be taken based solely on the contents of this information; instead, readers should consult appropriate health professionals on any matter relating to their health and well-being. The data information and opinions expressed here are believed to be accurate, which is gathered from different sources but might have some errors. Hamariweb.com is not responsible for errors or omissions. Doctors and Hospital officials are not necessarily required to respond or go through this page.

YOU MAY ALSO LIKE: