|
|
جلد کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات عموماً اتنی مہنگی
فروخت کی جاتی ہیں کہ ہر کوئی ان مصنوعات کو استعمال کرنے کا متحمل نہیں
ہوسکتا ہے۔ ۔ تاہم ایسا ہونا چاہئے اگر ہر شخص اپنی جلد کی ضروریات سے واقف
ہے اورجانتا ہے کہ کون سے اجزاء اس کی جلد کے لیے فائدہ مند ہوں گے تو بعض
اوقات قدرتی اجزاء جو آپ کے گھر میں اس وقت بھی موجود ہوسکتے ہیں وہ سب سے
زیادہ قیمتی کاسمیٹک مصنوعات سے بھی بہتر ثابت ہوکتے ہیں۔ لیکن اپنے چہرے
اور جلد پر کوئی بھی چیز لگانے سے پہلے آپ کو اپنے ڈاکٹر سے رابطہ ضرور
کرنا چاہیے اور ان سے اس کے بارے میں پوچھنا چاہیے۔ |
|
60 سیکنڈ تک منہ دھوئیے |
یہ عمل آپ کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے بالخصوص آپ کے
مسام کے لیے- جب آپ کی مردہ جلد اور بیکٹریا آپ کے چہرے کے قدرتی تیل کے
ساتھ مکس ہوتے ہیں تو مسام پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں جس کا نتیجہ کیل
مہاسوں کی صورت میں نکلتا ہے- 60 سیکنڈ یا ایک منٹ تک منہ دھونا اس قسم کی
چیزوں سے محفوظ رکھنے میں مدد دے سکتا ہے- دن کے اوقات میں میک اپ وغیرہ کی
وجہ سے جراثیم آپ کے مساموں میں داخل ہوجاتے ہیں لیکن چہرے کی صفائی رکھنے
سے ان سے بچا جاسکتا ہے- |
|
|
گھٹنوں اور کہنیوں کی
صفائی |
سرکہ میں موجود ایسٹک ایسڈ اور دہی میں لیکٹک ایسڈ کی
بھرپور مقدار آپ کے گھٹنوں اور کہنیوں کو صاف کرنے اور چمکدار جلد کو ظاہر
کرنے میں مدد کرتی ہے۔ ایک کھانے کے چمچ دہی میں ایک کھانے کا چمچ سیب کا
سرکہ شامل کریں- اب اس مرکب کو جلد پر لگائیں اور 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں-
اس کے بعد نیم گرم پانی سے دھولیں- یہ عمل ہفتے میں 3 سے 4 بار ضرور
دہرائیں- آپ دیکھیں گے کہ آپ کی جلد کی رنگ تبدیل ہورہی ہے- |
|
|
ٹماٹر کا پیسٹ |
کٹے ہوئے ٹماٹر پر 1/5 چائے کا چمچ چینی چھڑکیں۔ آہستہ
آہستہ ٹماٹر کے ان ٹکڑوں سے چہرے کی مالش کریں- اس میں احتیاط انتہائی
ضروری ہے کیونکہ اگر آپ یہ عمل سخت ہاتھوں سے کریں گے یا زور سے رگڑیں گے
تو آپ کو جلد پر خارش ہوسکتی ہے- اس کے بعد نیم گرم پانی سے منہ کو اچھی
طرح دھو لیں- یہ عمل سونے سے کچھ دیر قبل کرنا بہترین ہے اس سے آپ کی جلد
کو اضافی چمک حاصل ہوگی- |
|
|
ضرورت سے زیادہ صفائی بھی نقصان دہ |
اگر آپ اپنے مطلوبہ نتائج کو دیکھے بغیر روزانہ جلد کی دیکھ بھال کرنے والی
مختلف مصنوعات استعمال کرتی ہیں تو بہتر ہے کہ یہ چھوڑ دیں اور کچھ بھی نہ
کریں- زندگی میں بہت سی چیزوں کی طرح، جب جلد کی دیکھ بھال کی بات آتی ہے
تو اس میں بھی کم زیادہ ہوتا ہے۔ جلد صاف کرنے والی مصنوعات اچھے بیکٹیریا
کو بھی ختم کر سکتی ہیں اور ساتھ ہی جلد کی پی ایچ کو بھی تباہ کر سکتی ہیں۔
اگر آپ ان لوگوں میں سے ایک ہیں جو دن میں دو بار اپنا چہرہ دھوتے ہیں، تو
ہم آپ کو مشورہ دیتے ہیں کہ صبح کی دھلائی کو چھوڑ دیں، کیونکہ شام کو منہ
دھونا میک اپ کو دور کرنے کے لیے زیادہ ضروری ہے۔ |
|
|
جلد کا گورا پن |
لیموں اس مسئلے کا بہترین حل ہے کیونکہ اس میں اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی
پایا جاتا ہے جو جلد کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے اہم کردار ادا کرتا ہے-
اس کے ساتھ بیکنگ سوڈا شامل ہوجائے تو یہ جلد کے سیاہ حصوں کو سفید کرنے کے
لیے مؤثر کلینزر کے طور پر کام کرتا ہے۔ اس ٹوٹکے کا طریقہ کچھ یوں ہے کہ
ایک لیموں لیں اور اسے 2 حصوں میں کاٹ لیں۔ لیموں کے اوپر 1 کھانے کا چمچ
بیکنگ سوڈا چھڑکیں۔ اب اسے اپنی کہنیوں اور گھٹنوں پر 1 منٹ تک رگڑیں۔ اسے
15 منٹ تک لگا رہنے دیں اور پھر نیم گرم پانی سے دھو لیں۔ مطلوبہ نتائج
حاصل کرنے کے لیے ہر 2 دن میں ایک بار دہرائیں۔ |
|