کبھی دروازے پر چڑھتے تو کبھی نیند میں اونگھتے، مشہور لوگوں کی ایسی تصاویر جو کیمرے نے غلط وقت پر قید کر لیں

image
 
جہاں مشہور ہونے کے بہت فائدے ہوتے ہیں وہیں شہرت کے کچھ نقصان بھی ہوتے ہیں جن میں سب سے بڑا نقصان یہ ہوتا ہے کہ کیمرے کی آنکھ مشہور لوگوں کے پیچھے ہر وقت پڑی رہتی ہے- اور ایسے ایسے وقت میں بھی تصویر بنا لیتی ہے جس کو دیکھ کر سب کے چہرے پر مسکراہٹ آجاتی ہے- ایسی ہی کچھ تصاویر کا مجموعہ آج ہم آپ کے ساتھ شئير کریں گے امید ہے کہ آپ کو پسند آئيں گی-
 
1: میڈیکل کالج میں داخلے کی خواہشمند بچوں کی حمایت مہنگی پڑ گئی
متحدہ قومی مومنٹ کے فاروق ستار آج کل سیاسی میدان میں اپنی اور اپنی جماعت کی ڈوبتی ہوئی ساکھ کو بچانے کی جدوجہد میں میڈيکل کالج میں داخلے کے خواہشمند طلبا و طالبات کی حمایت کرنے جب پہنچے تو کیمرے کی آنکھ نے ان کو کس حالت میں قید کیا خود دیکھ لیں-
image
 
2: کپتانی میں جمائی لینا بھی ایک غلطی بن گیا
عام طور پر کھلاڑی کی پہچان اس کا کھیل ہوتا ہے مگر آج کل کے دور میں کھلاڑی سیلیبریٹیز بن گئے ہیں اور ان سے جڑی ہر بات خبر بن جاتی ہے- جیسے کہ سرفراز احمد کی ایک میچ کے دوران جمائی نے کیا تماشا بنایا یاد تو ہوگا آپ کو بھی-
image
 
3: کس میں دم ہے جو گرفتار کرے
شیخ رشید کا پاکستانی سیاست میں کردار دلچسپی سے خالی نہیں ہے ان کو خبروں کی سرخی بننے کا ہنر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ ایک بار جب انہوں نے حکومت کو چیلنچ کیا بو گرفتاری سے بچنے کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا خود دیکھ لیں کیمرے کی آنکھ نے یہ منظر بھی قید کر لیا-
image
 
4: بچوں کے ساتھ سونا بھی خبر ٹہرا
مشہور لوگوں کا سونا جاگنا کھانا سب ہی ایک خبر ہوتا ہے ہم اور آپ جیسے لوگ سوتے ہیں تو لائٹ بند کر دیتے ہیں جب کہ یہ سیلیبریٹی جب سوتے ہیں تو لائثیں جلا کر سوتے ہیں کہ اگر کوئی کیمرہ انہیں دیکھ رہا ہو تو تصویر اچھی آئے-
image
 
5: صرف سیاست نہیں ڈانس بھی اچھا کرتے ہیں
آصف علی زرداری جو کہ سیاست کے کھیل کے بادشاہ قرار دیے جاتے ہیں لیکن کیمرے کی آنکھ نے بتا دیا کہ وہ سیاست کے ساتھ ڈانس بھی بہت اچھا کر لیتے ہیں-
image
 
6: صحیح وقت پر غلط تصویر اسی کو کہتے ہیں
میڈیا والوں کو ہر وقت کسی نہ کسی خبر کی تلاش ہوتی ہے اسی وجہ سے کاندھوں پر کیمرے اٹھائے سیلیبریٹیز کے ارد گرد نظر آتے ہیں کہ کوئی خبر نکال سکیں اور جب کوئی خبر نہیں ملتی تو بعض اوقات خبر خود بھی بنا لیتے ہیں-
image
 
7: کبھی بے عزت کرتے ہیں تو کبھی سر پر بٹھاتے ہیں
حالیہ دنوں میں عمران خان کی سپورٹ کے لیے صف اول میں لاہور کی یوتھ کھڑی نظر آتی ہے مگر کیمرے کی آنکھ نے ایک ایسا منظر بھی قید کیا جب یہی یوتھ پنجاب یونی ورسٹی میں عمران خان کے آنے پر اس کے کپڑے پھاڑنے کو بھی تیار تھے-
image
 
8: تصویر خراب کرنے کے لیے کچھ بھی کیا جا سکتا ہے
عروہ اور ماروہ دو بہت پیار کرنے والی بہنیں ہیں مگر جیسے کہ ہر خاندان میں ایک فرد ایسا ہوتا ہے جو سب کی تصویریں خراب کرتا ہے تو ایسا ہی کچھ یہاں بھی ہو رہا ہے-
image
YOU MAY ALSO LIKE: