اندھا اعتماد

اعتماد کور راهی برای هدایت خود به یک کوچه کور است
یعنی اندھا اعتماد خود کو اندھی گلی میں لے جانے کا راستہ ہے

ڈاکٹر شاکرہ نندنی، پورٹو پُرتگال

ایک لومڑی نے نہر کے دوسری کنارے کھڑے اونٹ سے پوچھا: نہر کا پانی کہاں تک پہنچتا ہے؟

اونٹ نے جواب دیا: گھٹنے تک.

جیسے ہی لومڑی نے پانی میں چھلانگ لگائی ڈوبنے لگی، کبھی غوطے کھاتی کبھی سر باہر نکالتی، بڑی مشکل سے نہر میں ایک چٹان کے ساتھ چپک گئی آہستہ آہستہ چٹان کے اوپر آگئی اور سانس بحال ہوتے ہی غصے سے اونٹ سے کہا: تم نے کیوں کہا کہ پانی گھٹنے تک آتا ہے؟

اونٹ نے جواب دیا : ہاں پانی میرے گھٹنے تک آتا ہے۔

جب آپ کسی سے مشورہ کرتے ہیں تو عموما وہ آپ کو اپنے تجربات کی روشنی میں جواب دیتا ہے، ممکن ہے جوباتیں اس کے لیئے فائدہ مند ہوں وہ آپ کے لیئے نقصان دہ ثابت ہوں، اس لیئے کسی اور کے تجربات قطعی حل کے طور پر نہ اپنائیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ وہ آپ کو لے ڈوبیں..
 

Dr. Shakira Nandini
About the Author: Dr. Shakira Nandini Read More Articles by Dr. Shakira Nandini: 280 Articles with 243491 views Shakira Nandini is a talented model and dancer currently residing in Porto, Portugal. Born in Lahore, Pakistan, she has a rich cultural heritage that .. View More