ہر بلی ایک جیسی نہیں ہوتی٬ دنیا کی 5 نایاب ترین بلیاں جنہیں دیکھ کر آپ حیران رہ جائیں گے

image
 
ہم میں سے اکثر افراد چند مخصوص قسم کی بلیوں کو آسانی سے پہچان جاتے ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ یلیاں ہمیں اپنے اردگرد عام دکھائی دیتی ہیں- لیکن اس کے برعکس دنیا میں ایسی نایاب قسم کی بلیاں بھی پائی جاتی جو معدومیت کے خطرے سے دوچار ہیں- لیکن ہم یہاں اپنے قارئین کو چند ایسی نایاب بلیوں سے ضرور ملوائیں گے اور ان سے متعلق مختصر معلومات بھی فراہم کریں گے-
 
Pallas cat
یہ ایک انتہائی نایاب بلی ہے جو سائز میں چھوٹی لیکن جنگلی ہوتی ہے- اس بلی کے جسم کا سائز سر سے جسم تک 46 سے 65 سینٹی میٹر تک ہوتا ہے- بدقسمتی سے یہ بلی معدومیت کے خطرے سے دوچار ہے- یہ منگولیا، چین اور وسطی ایشیا میں پائی جاتی ہے۔
image
 
Fishing cat
یہ درمیانے سائز کی ایک جنگلی لیکن نایاب بلی ہے جو جنوب اور جنوب مشرقی ایشیا میں پائی جاتی ہے- اس کے علاوہ وسطی ایشیا میں بھی پائی گئی ہے- ان بلیوں کی آبادی کو گیلی یا سیلابی زمینوں کی تباہی سے خطرہ ہے اور پچھلی دہائی میں ان میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔
image
 
Sand Cat
دنیا کی نایاب ترین بلیوں میں یہ بلی بھی شامل ہے جو افریقہ اور ایشیا کے صحارا کے علاقے میں پائی جاتی ہے۔ یہ بلی ایک چھوٹی جنگلی بلی ہے جو پانی کے ذرائع سے دور ریتلے اور پتھریلے صحراؤں میں رہتی ہے۔ اس کے سر اور جسم کی لمبائی 23-31 سینٹی میٹر لمبی دم کے ساتھ 39–52 سینٹی میٹر تک ہوتی ہے۔
image
 
Black-footed cat
یہ سیاہ پاؤں والی بلی کچھ افریقی ممالک جیسے نمیبیا یا جنوبی افریقہ میں پھیلی ہوئی ہے۔ یہ افریقہ میں پائی جانے والی ایک چھوٹی جنگلی بلی ہے- اس بلی کے سر سے جسم کی لمبائی 35-52 سینٹی میٹر ہے۔ اس کے پاؤں کے صرف تلوے سیاہ یا گہرے بھورے رنگ کے ہوتے ہیں۔
image
 
Selkirk Rex
یہ ایک نایاب بلی ہے جس کی کھال کی وجہ سے اسے بھیڑ بلی بھی کہا جاتا ہے۔ اس بلی کا تعلق امریکہ سے ہے اور اس کے گھنگریالے بال ہر کسی کو اپنی جانب متوجہ کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں-
image
YOU MAY ALSO LIKE: